بنگلورو: کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دیوالی کے تہوار کے موسم میں منگل سے حلال مصدقہ مصنوعات (حلال سرٹیفائیڈ پروڈکٹ) کا بائیکاٹ کریں۔ یہ تنظیمیں حلال سرٹیفیکیشن سے نجات کے لیے بھی تحریک چلا رہی ہیں۔
Published: undefined
ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے اعلان کیا تھا کہ پرکاش پرو (دیوالی) کے موقع پر حلال کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ تحریک کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پٹاخے، تہوار کی مصنوعات اور حلال سرٹیفیکیشن والے گوشت خریدنے سے گریز کریں۔ نیز اس طرح کی چیزوں کا خریداری کے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حلال مصنوعات نہ لیں۔
Published: undefined
ہندو جن جاگرتی سمیتی نے 16 اکتوبر کو ایک اینٹی حلال کنونشن کا انعقاد کیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی حلال مصدقہ مصنوعات نہ خریدیں۔ دریں اثنا، کرناٹک پولیس اس معاملہ پر سنجیدہ ہے اور معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست بھر میں سخت نگرانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined