جموں: جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از 15 سو پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران جاںبحق ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ 'جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرس، 37 سب انسپکٹرس، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس، 148 ہیڈ کانسٹبلز، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبلز، 537 کانسٹیبلز، 508 ایس پی اوز، 1 این او اور 24 فالوورس شامل ہیں'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کے 131 ممبران نے بھی ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ بتادیں کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ سال 1959 میں اسی روز لداخ میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران دس سی آر پی ایف اہکار ہلاک ہوئے تھے جن کی یادگار کے بطور یہ دن منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined