قومی خبریں

جبل پور میں گیس سے بھری مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتریں، بڑا حادثہ ٹلا

مال گاڑی گیس فیکٹری کے اندر موجود ریک کو خالی کرنے جا رہی تھی کہ اس دوران دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس کی وجہ سے مین لائن کے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منگل کی رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جہاں مائع پٹرولیم گیس سے لدی ایک مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ محکمہ ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی وسطی ریلوے کے جبل پور ڈویژن میں جبل پور سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع شاہ پورہ گیس پلانٹ ہے۔ ایل پی جی سے لدی ایک مال گاڑی منگل کی رات یہاں پہنچی۔ مال گاڑی کی دو بوگیاں اس وقت پٹری سے اتر گئیں جب اسے پیچھے کی طرف لایا جا رہا تھا۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ مال گاڑی گیس فیکٹری کے اندر موجود ریک کو خالی کرنے جا رہی تھی کہ اس دوران دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس کی وجہ سے مین لائن کے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ یہ مال گاڑی 40 بوگیوں کی تھی جو بھارت پٹرولیم گیس سے بھری ہوئی تھی۔ بوگیاں پٹڑی سے اترتے ہی سائرن بج گیا اور محکمہ ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined