بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔
Published: undefined
جے جے پی سے منحرف ہونے والے رام کرن کالا کو شاہ آباد سےامیدوار بنایا ہے۔ آزاد رکن اسمبلی دھرم پال کو گونڈا سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور آج ہی کانگریس میں شامل ہونے والی خاتون پہلوان ونیش پوگھاٹ کو جولانہ سےٹکٹ دیا گیاہے۔
Published: undefined
کانگریس نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ شیلی چودھری کونارائن گڑھ سے، رینو بالا کو سدھورا سے، شکنتلا کھٹک کو کلانور سے، گیتا بھوکل کوجھجر سے اور ونیش پھوگٹ کوجولانہ سے کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔
Published: undefined
کانگریس کی پہلی لسٹ میں 9سیٹیں جاٹ برادری کے حصے میں آئی ہیں ۔لاڈوا سے میوا سنگھ، گوہانہ سے جگبیر ملک، بیری سے رگھویر کڈیان، بڑودہ سے اندو نروال، جولانہ سے ونیش پھوگٹ، سفیدو سے سبھاش ۔ ڈبوالی سے امت سیہاگ، کلوئی سامپلا سےبھوپندر سنگھ ہڈااور بہادر گڑھ سے راجندر جون کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
نوح کی تین سیٹوں سے مسلم امیدواروں کو کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے نوح سے آفتاب احمد، پنہانہ سے محمد الیاس، فیروز پور جھرکہ سےممن خان کو ٹکٹ دیا ہے۔ برہمن برادری کے کلدیپ شرما کو بادلی سے اور فرید آباد این آئی ٹی سے نیرج شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے اور تین ٹکٹ گجر برادری سے دئے گئے ہیں ۔کالکا سے پردیپ چودھری، نارائن گڑھ سے شیلی چودھری اور سمالکھا سے دھرم سنگھ چھوکر انتخابات لڑیں گے۔ روہتک سےپنجابی برادری کے بی وی بترا، جٹ سکھ برادری کے شمشیر سنگھ اسند سے اور رادور سے بشن لال سینی الیکشن لڑیں گے۔ یادو برادری سے تعلق رکھنے والے راؤ دان سنگھ مہندر گڑھ سے اور چرنجی راؤ ریواڑی سے الیکشن لڑیں گے۔
Published: undefined
محفوظ یعنی ریزرو کیٹیگری سےتعلق رکھنے والی رینو بالا کو سدھورا سے ، شاہ آباد سے رام کرن کالا، نیلوکھیڈی سے دھرم پال گوندر، کھرکھونداسے جیویر والمیکی، کلاولی سے ششپال سنگھ، کلاانور سے شکنتلا کھٹک، جھجر سے گیتا بھوکل، ہوڈل سے ادے بھن (ریاستی صدر)، سوریندر پوار کوسونیپت (غیر محفوظ ) سیٹ سے ٹکٹ دیا گیاہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined