قومی خبریں

اکھنور مقابلے میں ہندوستانی فوج کے بہادر کتے 'فینٹم' کی موت، ایک دہشت گرد بھی مارا گیا

جموں و کشمیر کے اکھنور میں فوج کی گاڑی پر حملے کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایک دہشت گرد مارا گیا، دو کی تلاش جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا گریب

 

ہندوستانی  فوج کا کتا فینٹم پیر یعنی 28 اکتوبر کی صبح سندربنی سیکٹر میں آسن کے قریب فوجی قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔ وائٹ نائٹ کور نے فوج کے کتے کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹ کیا، "جب ہمارے دستے پھنسے ہوئے دہشت گردوں پر قابو پا رہے تھے، فینٹم دشمن کی فائرنگ کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں اسے مہلک زخم آئے۔ اس کی ہمت، وفاداری اور لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔"

Published: undefined

وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹر پر لکھا، "ہم اپنے حقیقی ہیرو کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں - ایک بہادر ہندوستانی فوج کے کتے، فینٹم" کو۔ یہ بیلجیئم کا میلینوئی کتا تھا، جو 25 مئی 2020 کو پیدا ہوا تھا۔ فوج کا مزید کہنا تھا کہ جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے اور اب تک جنگی مواد برآمد کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ پیر کی صبح دہشت گردوں نے جموں خطے کے اکھنور سیکٹر میں فوج کے ایک قافلے پر فائرنگ کی، جس میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسپیشل فورسز نے آپریشن شروع کیا، جس میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے دن میں جموں و کشمیر پولیس نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اکھنور کے بٹل علاقے میں آسن مندر کے قریب تین دہشت گردوں کو دیکھا گیا تھا۔ ان میں سے ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، جب کہ دو کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined