سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے دہلی میں کئی آئی اے ایس کوچنگ سنٹرس کے خلاف کارروائی کی ہے۔ آئی اے ایس داخلہ امتحان کی تیاری کرانے والے دہلی کے 20 کوچنگ سنٹرس کے خلاف سی سی پی اے نامناسب کاروباری رویہ کی جانچ کر رہا ہے۔ اتھارٹی نے اس تعلق سے 20 کوچنگ سنٹرس کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور 4 اداروں پر 1-1 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جن آئی اے ایس کوچنگ سنٹرس پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں راؤز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل، چہل اکیڈمی، آئی کیو آر اے-آئی اے ایس اور آئی اے ایس بابا شامل ہیں۔ یہ جانچ گمراہ کن اشتہارات اور امتحانات میں کامیاب یا ٹاپرس رہے امیدواروں کی تصویروں کے نامناسب استعمال کے لیے کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
سی سی پی اے کی چیئرپرسن ندھی کھرے نے آئی اے ایس کوچنگ سنٹرس کے خلاف کی جا رہی کارروائی کے بارے میں میڈیا اہلکاروں کو اہم جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ آئی اے ایس کوچنگ سنٹرس گمراہ کن اور مبالغہ آمیز دعووں کا سہارا لے کر سول سروس کے امیدواروں کو لبھاتے ہیں۔ ندھی کھرے کا کہنا ہے کہ ایسے اشتہارات پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اے نے صارفین تحفظ ایکٹ 2019 کی دفعہ 2(28) کے التزامات کی خلاف ورزی کے لیے ان کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔
Published: undefined
ندھی کھرے نے کہا کہ جرمانہ کے حکم کے خلاف راؤز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل نے این سی ڈی آر سی میں اپیل داخل کی ہے۔ سی سی پی اے سے نوٹس پانے والے کوچنگ سنٹر آئی اے ایس بابا نے اس کے خلاف التوا لے لیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ واجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ، چہل اکادمی، خان اسٹڈی گروپ آئی اے ایس، اے پی ٹی آئی پلس، اینالاگ آئی اے ایس، شنکر آئی اے ایس، شری رام آئی اے ایس، بائجو آئی اے ایس، اَن اکیڈمی، نیکسٹ آئی اے ایس، درشٹی آئی اے ایس، آئی کیو آر اے آئی اے ایس، ویزن آئی اے ایس، آئی اے ایس بابا، یوجنا آئی اے ایس، پلوٹس آئی اے ایس، اے ایل ایس آئی اے ایس، راؤز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک کوچنگ سنٹر کے ذریعہ کیے گئے گمراہ کن دعوے کی مثال دیتے ہوئے ندھی کھرے نے کہا کہ اس سنٹر نے 2022 میں یو پی ایس سی امتحان میں منتخب 933 امیدواروں میں سے 682 کے لیے کریڈٹ کا دعویٰ کیا۔ حالانکہ جب سی سی پی اے نے کوچنگ سنٹر کو نوٹس بھیجا تو اس نے صاف کیا کہ 682 میں سے 673 امیدواروں نے اس کے ادارے میں ماک انٹرویو دیے اور 9 امیدواروں نے ٹیسٹ سیریز اور جنرل اسٹڈی جیسے نصابوں میں داخلہ لیا۔ کھرے نے بتایا کہ کوچنگ سنٹرس سے بیشتر کامیاب امیدواروں نے صرف ماک انٹرویو اور ٹیسٹ کا فائدہ اٹھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز