درالحکومت میں جمعہ کو مسلسل تیسرے روز راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملوں کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔
Published: undefined
وزارت صحت کے گزشتہ 24 گھنٹوں کےاعدادوشمار کے مطابق نئے معاملے 2089 رہے اور متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ نو ہزار 140 پر پہنچ گئی۔اس دوران 2468 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ان کی تعداد 84694 پہنچ چکی ہے۔ کل ریکارڈ 4027 مریض ٹھیک ہوئے تھے۔اس مدت میں مزید 42 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی کل تعداد 3300 ہوگئی۔
Published: undefined
اس مدت کے دوران تشویش کی بات یہ رہی تھی کہ ممنوعہ زون کی نئی تعداد 71 کی وجہ سے یہ تعداد بڑھ کر 633 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
پیر کو نئے معاملے کم ہوکر 1379 رہ گئے تھے۔اس سے قبل دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
دہلی ،مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد تیسری ریاست ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس کے معاملے دولاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔دہلی میں فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہوکر آج 21146 رہ گئی۔
Published: undefined
کورونا جانچ میں پچھلے کچھ دنوں میں آئی تیزی سےجانچ کی کل تعداد 747109 تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 22961 جانچ کی گئی۔۔ اس میں آر ٹی پی سی آر کی جانچ 10129 اورریپڈ اینٹی زون جانچ 12832 تھی۔
Published: undefined
3 جولائی کو ریکارڈ 24165 جانچ کی گئی تھی دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پرجانچ کی اوسط بھی بڑھ کر 39321 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
یہاں کل کورونا بیڈ 15،244 ہیں جن میں سے 4613 پر مریض ہیں جبکہ 10،631 خالی۔ ہوم آئیسولیشن میں مریضوں کی تعداد 12272 رہ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined