نئی دہلی: ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 15 ریاستوں میں کل 213 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 90 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 57 کیسز ہیں۔ مہاراشٹر میں 54 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 57 لاکھ 5 ہزار 39 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 138 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 670 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6317 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں ابھی 78 ہزار 190 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔
Published: undefined
اسی دوران 6906 لوگوں کو کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ ایک ہزار 996 افرادکووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 29 ہزار 512 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 171 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز