ممبئی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان دوا ساز کمپنی سپلا نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے 'سیپرمی' نامی ایک جینریک دوا لانچ کی ہے۔ ہندوستانی کمپنی سپلا کے ذریعہ لانچ کردہ اس دوا سے خوش آئند نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں اور یہ لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی ہے۔
Published: 22 Jun 2020, 6:11 PM IST
دوا ساز کمپنی سپلا نے آج بتایا کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے حال ہی میں ہنگامی استعمال آتھرائزیشن (ای یو اے) جاری کرتے ہوئے گلیڈ سائنسز کو اسپتال میں داخل کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ریمیڈیسیور کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ سپلا کی طرف سے جاری کی جانے والی دوا 'سیپرمی' اسی ریمیڈیسیور دوا کا جینرک ورژن ہے۔ گلیڈسائنسز نے سیپلا کو جینرک دوا تیار کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کا لائسنس دیا ہے۔
Published: 22 Jun 2020, 6:11 PM IST
کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے بھی سیپرمی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ سپلا نے کہا کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کے تحت سیپرمی دواؤں کے استعمال کی تربیت دے گی۔ جو مریض اس دوا کو استعمال کریں گے ان کو رضامندی کا ایک فارم پُر کرنا ہوگا۔ اس دوا کی سپلائی حکومت کے ذریعہ ہوگی اور یہ دوا دوکانوں سے بھی خریدی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دوا ساز کمپنی ہیٹیرا نے بھی کوویفور کے برانڈ نام سے ریمیڈیسیور کا جینرک ورژن لانچ کیا تھا۔
Published: 22 Jun 2020, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jun 2020, 6:11 PM IST