قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے پہنچے جوان نے خود کو گولی مار لی، ہلاک

پولیس عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 9.30 بجے پیپر چھیڑی پولیس تھانہ کے کوڑیرادادر گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لئے پہنچے تھے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

بھوپال: چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع میں جمعہ کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے پہنچے مدھیہ پردیش کی خصوصی مسلح افواج کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ گریابند مہاسمند لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے، جہاں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو ووٹنگ ہو رہی تھی۔

Published: undefined

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 9.30 بجے کے قریب پیپرچھیڑی تھانہ علاقے کے گاؤں کوڑیرادادر کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا، جہاں سیکورٹی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے پہنچے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل جیالال پوار نے مبینہ طور پر وہاں ایک کمرے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ پوار ریزرو ٹیم میں تھے اور انہیں پولنگ ڈیوٹی کے لئے تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پوار مدھیہ پردیش اسپیشل آرمڈ فورسز کی 34ویں بٹالین میں تھے۔ حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موقع سے کوئی سوسائیڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined