اترپردیش کے ضلع بلند شہر کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہورہے انتخاب میں سیانہ حلقے پر قسمت آزمارہی کانگریس امیدوار پونم پنڈت سب سے کم عمر جبکہ شکارپورسیٹ سے آر ایل ڈی امیدوار پروفیسر کرن پال سنگھ سب سے عمر دراز امیدوار ہیں۔
Published: undefined
سکندرآباد سیٹ سے آر ایل ڈی کے حمایت یافتہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے نشان پر الیکشن لڑرہے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے داماد راہل یادو سبھی امیدواروں کے مقابلے میں 62کروڑ روپئے کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے ساتھ سب سے زیادہ مالدار ہیں۔
Published: undefined
ضلع الیکشن دفتر میں نامزدگی کے لئے داخل دستاویزات کی بنیاد پر سیانہ سے الیکشن لڑرہی کانگریس کی پونم پنڈت کی عمر محض 25سال ہے اور وہ سب سے کم عمر کی امیدوار ہیں۔ پانچ بار کے رکن اسمبلی پروفیسر رکن پال سنگھ 74سال کے ہیں اور ضلع میں وہ سب سے عمر دراز امیدوار ہین۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے انل شرما و موجودہ یوگی حکومت میں جنگلات و ماحولیات کے وزیر سے ہے۔
Published: undefined
اس الیکشن میں بی جے پی کے سات میں سے چار امیدوار پہلی بار انتخابی میدان میں اترے ہیں ان میں خرجا سے میناکشی سنگھ سکندرآباد سے لکشمی راج سنگھ۔ بلندشہر صدر سے پردیپ چودھری اور ڈبائی سے چندرپال سنگھ شامل ہیں۔ کئی سابق اراکین اسمبلی بھی اس الیکشن میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں ان میں بنسی سنگھ پہاڑیا خرجا سے ، چودھری گجیندر سنگھ انوپ شہر سے، دلنواز خان سیانہ سے، پروفیسر کرن پال سنگھ شکار پور سیٹ سے میدان میں ہیں۔
Published: undefined
جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے اس کے سات امیدواروں میں خرجا سے لڑرہی میناکشی سنگھ 32سال کی ہیں وہی سیانہ سے دوسری بار انتخابی میدان میں اترے دویندر سنگھ لودھی 60سال کے ہیں۔بی جے پی امیدواروں کی اوسط عمر 60سال اور بی ایس پی امیدواروں کی اوسط عمر 51سال ہے۔
Published: undefined
مجرمانہ شبیہ کی بات کریں تو سماج وادی پارٹی کی حمایت سے آر ایل ڈی کی ٹکٹ پر بلند شہر سے قسمت آزما رہے یونس کے خلاف چھ مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔جبکہ ریاست کے وزیر انل شرما کے خلاف دو، بی ایس پی کے سیانہ سے امیدوار سنیل بھاردواج اور شکارپور سے بی ایس پی امیدوار رفیق، ایس پی کے خرجا سے امیدواور بنسی سنگھ پہاڑیا کے خلاف 3۔3مجرمانہ مقدمے درج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز