پٹنہ: بہار کے موتیہاری میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی موت کی خبر ہے، جبکہ دیگر 25 افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب سے اموات کا یہ سانحہ لکشمی پور پہاڑور، ہرسدھی میں پیش آیا۔ جن 25 افراد کی طبیعت خراب ہے ان کا علاج صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔ بہار میں اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ریاست میں شراب نوشی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
Published: undefined
معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ ایکشن میں ہے۔ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صدر اور اریراج کے سب ڈویژنل افسران متاثرہ دیہات کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی متاثرہ افراد بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
بہار کے سارن ضلع میں گزشتہ سال زہریلی شراب پینے سے 40 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے ایک رپورٹ کے ذریعے نتیش حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ جس کے بعد ریاست کی حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نتیش حکومت پر حملہ آور ہو گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined