بہار میں ’مڈ ڈے میل‘ کا کھانا کھا کر بچوں کے بیمار ہونے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ کبھی کھانے میں مری ہوئی چھپکلی دیکھی گئی، تو کبھی مرا ہوا سانپ مڈ ڈے میل میں نظر آیا۔ لگاتار مڈ ڈے میل کو لے کر شکایتیں مل رہی ہیں اور تازہ معاملہ بگہا کا ہے جہاں زہریلا کھانا کھا کر تقریباً 100 بچے بیمار پڑ گئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے بگہا میں مڈ ڈے میل کا کھانا کھا کر 100 سے زائد بچے بیمار ہو گئے ہیں جن میں سے 15 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ سبھی کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کو الٹی، دست اور پیٹ میں تیز درد کی شکایت ہونے لگی۔ کچھ بچے درد سے چیختے ہوئے بھی نظر آئے۔ مڈ ڈے میل کا یہ کھانا ایک این جی او میں تیار ہوا تھا اور اب پورے معاملے کی جانچ کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔
Published: undefined
معاملہ بگہا کے برول گورنمنٹ مڈل اسکول کا ہے۔ اس اسکول میں 1200 بچے پڑھتے ہیں۔ جمعرات کو 800 بچے حاضر تھے جن میں سے تقریباً 200 بچوں نے کھانا کھایا۔ بچوں کو کھانے کا ذائقہ کچھ عجیب سا لگ رہا تھا اور اس کی شکایت انھوں نے ہیڈماسٹر سے بھی کی تھی۔ شکایت کے بعد دوسرے بچوں کو مڈ ڈے میل دینا بند کروا دیا گیا۔ اسی درمیان کچھ بچوں کو الٹی اور دست بھی شروع ہو گئی۔
Published: undefined
بچوں کے بیمار پڑنے کی خبر ملنے پر کئی طلبا کے گھر والے اسکول پہنچنے لگے اور اسکول کی لاپروائی پر ہنگامہ کرنے لگے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچی اور ناراض لوگوں کو کسی طرح خاموش کرایا۔ اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ بچوں کی شکایت کے بعد مڈ ڈے میل دینے والے این جی سے بتایا گیا کہ کھانا ٹھیک نہیں لگ رہا اور اس میں دوائی جیسی مہک ہے۔ لیکن این جی او ’جن چیتنا جاگرتی وکاس منچ‘ نے بتایا کہ کھانا تازہ ہے اور اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 29 مئی کی ہی بات ہے جب سپول ضلع کے بھیم پور تھانہ حلقہ واقع چھاتاپور ڈویژن کے مڈل اسکول ٹھوٹھی میں مڈ ڈے میل کھانے سے تقریباً 50 بچے بیمار ہو گئے تھے۔ کچھ بچوں کے گھر والوں نے بتایا تھا کہ بچے بری طرح سے الٹی کرتے ہوئے گھر لوٹے۔ پوچھنے پر بتایا گیا کہ اسکول میں ملنے والے کھانے میں مری ہوئی چھپکلی تھی۔
Published: undefined
اسی طرح (2 مئی کو ارریہ میں بھی مڈ ڈے میل کھانے کی وجہ سے کچھ بچوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈ ڈے میل میں تیار کھچڑی میں سانپ ملا تھا، اور اس کھچڑی کو کھا کر 100 سے زائد بچے بیمار ہو گئے تھے۔ بچوں کو یہ کھانا ایک این جی او کی طرف سے بنا کر بھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد ضلع ایجوکیشن افسر نے مڈ ڈے میل میں سانپ ملنے کی بات پر حیرانی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ جو اس کے لیے قصوروار ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined