قومی خبریں

بہار میں فوج بھرتی کے امتحان میں ہنگامہ، صلاحیت سے 10 گنا زیادہ پہنچ گئے تھے لوگ

بھرتی کے لیے بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ سینک چوک، کمپنی باغ، سائیں مندر اور بس اسٹینڈ پورا بھر گیا، امیدوار روڈ پر بیٹھے نظر آئے، آرمی گراؤنڈ میں ان کا فزیکل ٹیسٹ لیا جا رہا تھا جب ہنگامہ شروع ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے درمیان بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اس وقت ہنگامہ کا ماحول پیدا ہو گیا جب فوج میں بھرتی کے لیے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ ہو رہا تھا۔ ہنگامہ اس لیے پیدا ہو گیا کیونکہ داناپور میں بھرتی کے لیے صلاحیت سے 10 گنا زیادہ امیدوار پہنچ گئے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس بڑی تعداد میں پہنچے امیدواروں کو قابو میں کرنا پولیس کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل داناپور آرمی سنٹر میں 38 اضلاع کی آرمی بحالی چل رہی ہے۔ اسی تعلق سے بڑی تعداد میں امیدوار داناپور پہنچ گئے اور امیدواروں سے پورا کریپّا گراؤنڈ بھر گیا۔ بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ دینے کے مقصد سے جمع امیدواروں کی بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ سینک چوک، کمپنی باغ، سائیں مندر اور بس اسٹینڈ پورا کا پورا بھر گیا تھا۔ اس دوران روڈ پر امیدوار یہاں وہاں بیٹھے ہوئے بھی نظر آئے۔ آرمی گراؤنڈ میں امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ لینے کا عمل شروع ہوا۔ فزیکل ٹیسٹ لینے کے لیے آرمی کے رانچی ہیڈکوارٹر اور جنوبی ہند ہیڈکوارٹر سے افسران پہنچے تھے۔ اسی دوران دوڑ میں جو نوجوان چھوٹ گئے، انھوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرتی میں ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے نوجوانوں کو کھدیڑنا شروع کر دیا اور لاٹھی بھی چلائی۔ جواب میں نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ حالانکہ موقع پر پہنچے سٹی ایس پی مغرب نے لاٹھی چارج سے انکار کرتے ہوئے حالات کو قابو میں بتایا ہے۔ لیکن یہ تو ظاہر ہے کہ بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان فوج میں بھرتی کے مقصد سے ٹیسٹ دینے پہنچ گئے، اور پھر انھیں سنبھالنا انتظامیہ کے لیے مشکل ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined