رامپور: اعظم خان کے گڑھ رامپور سے سماجوادی پارٹی کا امیدوار جیت حاصل کرنے میں ناکام رہا اور بی جے پی نے یہاں 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھنشیام لودھی نے 42 ہزار کے قریب ووٹوں کے فرق سے اپنے نزدیکی سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا کو شکست سے ہمکنار کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ رامپور اعظم خان کا آبائی ضلع ہے اور اس سیٹ کو ان کا گڑھ مانا جاتا رہا ہے۔ یہاں سے اعظم کان نے اپنے حامی عاصم رضا کو ٹکٹ دلوایا تھا۔ اعظم خان نے خود عاصم رضا کے نام کا اعلان کیا تھا۔ صبح سے شروع ہونے والی گنتی میں عاصم لگاتار آگے چل رہے تھے اور ایسا لگنے لگا تھا کہ وہ اعظم خان کی امیدوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں تاہم آخری موقع میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ایم ایل سی رہ چکے گھنشیام لودھی بھی ایک زمانہ میں اعظم خان کے قریبی مانے جاتے تھے۔ انہوں نے 2022 میں ہی بی جے پی کا دامن تھاما ہے۔ گھنشیام لودھی سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے بھی کافی قریب رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 میں ایم ایل سی انتخابات کے دوران کلیان سنگھ کی راشٹریہ کرانتی پارٹی اور ملائم سنگھ کی سماجوادی پارٹی کے اتحاد پر انتخاب لڑا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اس سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ اعظم خان حال ہی میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، لہذا انہوں نے اس سیٹ سے استعفی دے دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined