ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی نے پرتبھا شندے کو مہاراشٹر کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری بدھ (3جولائی) کو کی گئی ہے۔ انتخابات سے عین قبل کانگریس پارٹی نے خصوصی حکمت عملی کے تحت پرتبھا شندے کو ریاستی نائب صدر مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتبھا شندے کو ریاستی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کی تقرری کو فوری طور پر منظوری دے دی ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کی نائب صدر بنائے جانے کے بعد پرتبھا شندے نے پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، مہاراشٹر کے انچارج رمیش چنیتھلا اور ریاستی صدر نانا بھاؤ پٹولے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔
Published: undefined
دراصل، مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے والے ہیں اور ریاستی کانگریس نے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایک سال قبل پرتبھا شندے کانگریس میں شامل ہوئی تھیں اور مہاراشٹر بھر میں ان کی مقبولیت ہے۔ وہ ایک اہم سماجی کارکن ہیں۔ پرتبھا شندے لوک سنگھرش مورچہ کی کل وقتی کارکن ہیں۔ وہ خاندیش کے ست پورہ ڈویژن میں مہاراشٹر اور گجرات کے سرحدی علاقے میں قبائلیوں اور کسانوں کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں کل 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس الیکشن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاری اور صف بندی ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس نے پرتیھا شندے کو پارٹی کا ریاستی نائب صدر بنایا ہے۔ مہاراشٹر کے کچھ حلقوں میں شندے کی مضبوط گرفت بتائی جاتی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined