راجستھان: راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی آج راجستھان کے گھاٹ میکا گاؤں پہنچے اور ہریانہ کے بھیوانی میں جلا کر ہلاک کیے گئے ناصر و جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’’ہریانہ میں پیش آیا یہ قتل واقعہ افسوسناک ہے اور جس طرح ملزمان مسلسل قانون کو چیلنج کر رہے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’میں جلد ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے مل کر تفصیلی بات چیت کروں گا اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دوں گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کئی اہم ایشوز پر مظلوموں کی آواز کو بلند کیا ہے۔ چاہے وہ تبریز کا معاملہ ہو یا پھر پہلو خان موب لنچنگ کا معاملہ، ہر جگہ عمران پرتاپ گڑھی مظلوموں کا مسیحا اور متاثرین کی آواز بن کر سڑک سے ایوان تک ان کی آواز پہنچائی ہے۔
Published: undefined
مقتول ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی
آج جنید اور ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت عمران پرتاپ گڑھی نے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کر ان کے سامنے تمام حالات رکھوں گا اور ملزمین کی گرفتاری سے لے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے یہ بھی کہا کہ ’’میں شاعر ہو ں اور عوامی نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا کا رکن بھی ہوں، اس لحاظ سے میں مظلوں کی آواز کو اپنی شاعری کے ذریعہ بھی اور ان کی آواز کو راجیہ سبھا میں پرزور طریقے سے اٹھاتا رہا ہوں اور اٹھتارہوں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined