مسلم سماج میں اصلاحات،ان کی بہتر تعلیم اور فرقہ واریت سمیت مختلف موضاعات کے سلسلے میں جمعتہ علماء ہند کی اہم میٹنگ آج سہارنپور کے دیوبند میں منعقد ہوگی۔
Published: undefined
جمعتہ علماء ہند کے ترجمان مولان کعب رشیدی نے اتوار کو بتایا کہ دیوبند واقع مدنی میموریل پبلک اسکول میں منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں مغربی اترپردیش کے 17اضلاع میں جمعیتہ کی مختلف اکائیوں کے کل 1700 نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے ریاستی صدر مولانا اشہد رشیدی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں تنظیم کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔
Published: undefined
جمعیتہ ترجمان نے اس میٹنگ کے ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں خاص طور سے مسلم سماج میں بہتری کے پروگرام کو ایک تحریک کی شکل میں چلانے، فرقہ واریت سے نپٹنے کے کئے سماجی اتحاد، پیار اور اعتماد کے ذریعہ ملک کے سبھی طبقات کو آپس میں جوڑنے،مسلم بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے بہتر تعلیمی اداروں کا قیام،تنظیم کی نئی اکائیاں قائم کرنے اور پرانی اکائیوں کو سرگرم بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں جمعیتہ علماء ہند کے مستقبل کا ایکشن پلان، انسانیت پر مبنی ریاستی اور قومی خدمات، ہندو مسلم ایکتا کی کوششیں اور تعلیمی اور سماجی خدمات سے متعلق پانچ تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined