شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ پر آج متھرا کورٹ نے انتہائی اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے متھرا سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا ہے جو ہندو فریق کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ ہندو فریق کی اپیل پر سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق شری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر ہندو فریق کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں متھرا کورٹ نے سروے کے لیے ایک خاص مدت کا تعین کیا ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ 20 جنوری تک عدالت کے حوالے کرنی ہوگی۔ سول کورٹ نے ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے سبھی فریق کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے عرضی دہندہ وشنو گپتا کی اپیل پر امین سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
Published: undefined
شری کرشن جنم بھومی سے متعلق ایک دیگر معاملے میں عرضی دہندہ ایڈووکیٹ مہندر سنگھ نے جانکاری دی کہ عدالت نے امین سے تین دن میں اپنی رپورٹ داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ عرضی دہندہ وشنو گپتا نے 13.37 ایکڑ زمین کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined