ممبئی: مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ لیا ہے۔ کانگریس، این سی پی اور شیو سینا-یو بی ٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات سے قبل اہم شہروں میں کئی مشترکہ جلسوں کا انعقاد کر کے بی جے پی-شندے کو بے نقاب کرنے اور اپنی یکجہتی ظاہر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
یہ اقدام ایم وی اے کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان گہرے گفت و شنید کے بعد لیا گیا۔ خیال رہے کہ پونے میں حال ہی میں ہونے والے قصبہ پیٹھ ضمنی انتخاب میں ایم وی نے اہم کامیابی حاصل کی ہے، جسے تین دہائیوں سے بی جے پی کا گڑھ قرار دیا جاتا تھا۔ ایم وی اے لیڈروں نے بتایا کہ تینوں پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران متحد ہو کر عوام تک پہنچیں گے اور مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی پریشانی پر آواز اٹھائیں گے اور کس طرح ایکناتھ شندے اور دیگر نے جون 2022 میں ایم وی اے حکومت کو گرانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کی، اس سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
Published: undefined
ایم وی اے کی مجوزہ ریلیوں میں سے پہلی 2 اپریل کو اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نگر) میں اور پھر 16 اپریل کو ناگپور میں منعقد ہوگی۔ اس کے علاوہ یکم مئی کو مہاراشٹر ڈے کی تقریب کے ساتھ ممبئی میں، 14 مئی کو پونے میں، 28 مئی کو کولہاپور میں اور 3 جون کو ناسک میں ایک بڑی عوامی ریلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
ایم وی اے لیڈروں نے کہا کہ تینوں پارٹیاں اپنے کارکنوں اور لیڈروں کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور مختلف مقامی بلدیہ کے ہونے والے انتخابات میں حکمران اتحادی بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے باہمی احترام اور طاقت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تلقین کریں گی۔
بلدیاتی انتخابات سے قبل علاقائی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والی ان ریلیوں کے بعد تینوں پارٹیاں 2023 کے وسط سے ضلعی سطح پر اور ریاست کے دور دراز علاقوں میں اسی طرح کی میٹنگیں کرنے کا منصوبہ بنائیں گی، جس کے نتیجے میں 2024 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کو رفتار حاصل ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز