قومی خبریں

تلنگانہ کی کانگریس حکومت کا اہم کارنامہ، 12 دنوں میں کسانوں کا 12 ہزار کروڑ روپے قرض معاف

ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم نے صرف 8 ماہ کے اندر ہی اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی/ تصویر: آئی اے این ایس

 

تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے کسانوں کی قرض معافی اسکیم کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آج دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ یہ قسط قرض معافی اسکیم کے دوسرے مرحلے کے طور پر ہے۔ پہلے مرحلے میں 18 جولائی کو کسانوں کے ایک لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کیے گئے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 1.50 لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 12 دنوں میں ریاستی حکومت نے 12 ہزار کروڑ روپے کے کسانوں کے قرضے معاف کر دیے ہیں۔

Published: undefined

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل (30 جولائی) کو کہا تھا کہ ہندوستان اگست کے مہینے میں ملک کی آزادی کا جشن منائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کے کسانوں کو بھی اس مہینے میں قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے راحت ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے صرف 12 دنوں میں 12 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کرکے کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنی مضبوط وابستگی کو ثابت کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ہی بار میں 31 ہزار کروڑ روپئے کی خطیر رقم مختص کرکے تلنگانہ نے ملک کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی ریاست نے کسانوں کے قرضوں کی اتنی بڑی رقم معاف نہیں کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عام طور پر انتخابات کے دوران کسانوں کو یاد کرتی ہیں اور انہیں وعدوں کے ذریعے اپنی جانب راغب کرتی ہیں، مگر آج ریاست میں نہ تو کوئی الیکشن ہے اور نہ ہی کوئی موقع، پھر بھی ہم نے یہ اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

منگل کی دوپہر اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے دوسری قسط کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زندگی میں خوشی دیکھ کر میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔ اس موقع پر حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ سی پی آئی اور بی جے پی کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہوئے۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم نے صرف 8 ماہ کے اندر ہی اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined