سری نگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں کووڈ رہنما اصولوں پر عملدرآمد کی خاطر محکمہ صحت اور محکمہ ایجوکیشن نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلاسز میں دو گز کی دوری کو بنائے رکھنے کی خاطر اسکول انتظامیہ کو قبل از وقت جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ اُن کے مطابق ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جواہر لال نہرو اسپتال میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ لیا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے بھی اس حوالے سے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ اُن کے مطابق محکمہ صحت اور اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں نے اس حوالے سے لگاتار میٹنگیں کیں اور ایک لائحہ عمل کو ترتیب دیا، جس پر اسکول منتظمین کو من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ اسکولوں کی گاڑیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے باہر اسکریننگ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور بغیر اسکریننگ کے کسی بھی بچے کو اسکول کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موصوف نے مزید بتایا کہ کلاسوں میں کووڈ رہنما اصولوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے اور اس کے لئے منتظمین کو پہلے ہی آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
Published: undefined
مشتاق راتھر نے بتایا کہ ہر بچے پر لازم ہے کہ وہ اسکول کے اندر جانے سے قبل ماسک کا استعمال کریں، کیونکہ ماسک کے بغیر کسی کو بھی اسکول احاطے کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر اسکول ایجوکیشن ، محکمہ صحت اور ضلع انتظایہ نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اسکولوں پر نظر گزر بنائے رکھی گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز