بہار میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو لے کر نتیش حکومت نے بدھ سے 15 مئی تک لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کو لے کر پولس اور انتظامیہ بھی سخت نظر آ رہی ہے۔ پیدل بے وجہ گھومنے والے لوگوں پر بھی پولس سختی سے پیش آ رہی ہے۔ پٹنہ کے ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروانے کے لیے 50 مقامات پر چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بغیر کام کے نکلنے والے لوگوں پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے جب کہ ضروری کام سے نکلنے والے لوگوں سے وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بہار میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی رفتار میں پٹنہ کی حالت زیادہ فکر انگیز ہے جہاں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع انتظامیہ کسی بھی حال میں اس چین کو توڑنا چاہ رہی ہے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے اس تعلق سے کہا کہ ضلع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور شہر میں 50 اضافی پولس ٹیم کی تعیناتی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بے وجہ گھر سے نکلنے والے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
لاک ڈاؤن کے پہلے دن پٹنہ شہر کے مختلف مقامات پر پولس فورس سختی کرتی ہوئی نظر آئی۔ لاک ڈاؤن کے سبب سڑکیں سنسان رہیں اور دکانیں بھی بند نظر آئیں۔ جن لوگوں کو ضروری سامان خریدنی تھی، وہ 11 بجے تک خریداری کر گھروں میں واپس لوٹ گئے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی رفتار ان دنوں کافی تیز ہو گئی ہے۔ ریاست میں منگل کو 14794 نئے کورونا کیسز کی شناخت ہوئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 105 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ پیر کو ریاست میں 11407 کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے تھے جب کہ 82 ریضوں کی موت ہوئی تھی۔ منگل کو ملے نئے مریضوں میں پٹنہ میں سب سے زیادہ 2681 معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں سرگرم مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 430 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز