قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت، دہلی میں گھنی دھند کا انتباہ

ہندوستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی-این سی آر میں گھنی دھند کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ جاری ہے۔ جنوب میں بارش کی پیشگوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں دھند کا منظر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں دھند کا منظر / قومی آواز / وپن

 

دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، شمالی اور شمال مغربی ہندوستان میں آئندہ پانچ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔ دہلی-این سی آر میں اس ہفتے کے دوران گھنی دھند کی چادر چھائی رہنے کا امکان ہے، جو سردی اور آلودگی کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سیلسیس جبکہ کم از کم درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ اس کے علاوہ، پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان، اترپردیش اور بہار کے کچھ علاقوں میں بھی اگلے 24 گھنٹوں میں گھنی دھند کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

جنوبی ہندوستان میں، تمل ناڈو، کیرالہ، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں، رائل سیما اور جنوبی کرناٹک میں بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس دوران دہلی اور این سی آر کا فضائی معیار ’بہت خراب‘ سے ’شدید‘ درجے میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات اور اسکائی میٹ کے مطابق، بحیرہ ہند اور ملحقہ علاقوں میں گردابی دباؤ اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب تک پھیلی ہوئی ایک ٹرف لائن موجود ہے۔ یہ موسمی حالات شمالی اور جنوبی ہندوستان میں مختلف موسمی اثرات پیدا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined