قومی خبریں

مہاراشٹروگجرات میں بارش سے کوئی راحت نہیں، آندھرا وتلنگانہ میں سیلاب کی تباہکاریوں کا امکان

 ملک کے کئی علاقوں میں موسم نے ایک بار پھر تبدیلی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر اور گجرات سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  یعنی 7 ستمبر کو گجرات کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ وسطی مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں 9 ستمبر  تک کونکن اورگوا میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بھاری بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں 8 سے 9 ستمبر تک اور تلنگانہ میں 9 سے 10 ستمبر تک الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

شمال مشرقی ریاستوں آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 9 سے 12 ستمبر کے دوران اور اڈیشہ میں 8 سے 9 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔آج یعنی 7 ستمبر 2024 کو مشرقی راجستھان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجستھان میں کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کے مغربی راجستھان کے جودھ پور اور بیکانیر ڈویژن کے کچھ مقامات پر اگلے دو سے تین دن تک سرگرم رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

دہلی میں زبردست بارش نہیں ہوئی، لیکن بادلوں کے درمیان سورج کی چھپ چھپانے کا کھیل جاری رہا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے دہلی این سی آر سمیت اتر پردیش میں بارش کے حوالے سے ایلرٹ جاری کیا ہے۔آج دہلی میں بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کے موسم کی بات کریں تو سون بھدر، سنت کبیر نگر، پرتاپ گڑھ، اناؤ، فتح پور، ہمیر پور، وارانسی اور رائے بریلی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش میں بارش سے راحت ملنے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ آئی ایم ڈی نے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined