انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے کیرالہ اور تمل ناڈو کے لیے 'اورینج' الرٹ جاری کیا اور آندھرا پردیش میں بھاری بارش کی پین گوئی کی ہے۔ پیشن گوئی میں اگلے تین دنوں تک ان ریاستوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے ایکس پر لکھا ہے کہ کیرالہ اور تمل ناڈو اورنج الرٹ پر ہیں کیونکہ 21 سے 23 نومبر تک الگ تھلگ بھاری سے بہت زیادہ بارش متوقع ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں، آئی ایم ڈی نے ذکر کیا، "تمل ناڈو، پڈوچیری، اور کرائیکل میں 21 اور 22 نومبر کو الگ تھلگ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔"
Published: undefined
تمل ناڈو کے مختلف حصوں بشمول شمالی ساحلی علاقوں اور شمالی اندرونی تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ جنوبی تمل ناڈو اور کرائیکل میں گزشتہ دو دنوں سے بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے رامناتھ پورم ضلع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا، پیر کو آٹھ دیگر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس‘ کے نیوز پورٹل پر شائع کبر کے مطابق تھرورور ضلع میں سب سے زیادہ 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی، جب کہ چنئی میں کم بارش ہوئی۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، تمل ناڈو کے متعدد علاقوں میں اعتدال سے لے کر موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی بھر گیا ہے اور اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined