ملک کے معروف طبی ادارے انڈین میڈیکل ایسو سیشن یعنی آئی ایم اے نے یو گ گرو رام دیو کو ان کے ایلوپیتھی کےخلاف دئےگئے مبینہ بیان پر قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔ انہوں نےکہا ہے کہ ایک ویڈیو میں رام دیو مبینہ طور پر ایلوپیتھی کو غیر سائنسی پیتھی کے طور پر پیش کر کے اسے بدنام کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے رام دیو نے مبینہ طور پرکہا ہے کہ ایلوپیتھی ’بےوقوفی کی سائنس ‘ ہے اور ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا یعنی ڈی سی جی آئی نے ریمڈیسیور ، فیو یفلو اور دیگر ادویات کو جو منظوری دی ہوئی ہے وہ کورونا کے علاج میں ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔ اس سے قبل رام دیو کے تعلق سے بیان آیا تھا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر جدید طب پرعمل کرنے والوں کو ’قاتل‘ کہا تھا۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
آئی ایم اے کے ہمراہ ایمس کی ریزیڈنٹس ڈاکٹرس ایسوسیشن ،صفدر جنگ اسپتال کی ریزیڈنٹس ڈاکٹرس ایسوسیشن اور دیگر طبی اداروں نے مرکزی وزیر ہرش وردھن سے درخواست کی ہے کہ کووڈ کے علاج کے تعلق سے جو رام دیو عوام کو گمراہ کر رہے ہیں وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے پتانجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ نے آئی ایم اے کے تمام الزامات کی تردید کی ہے کہ رام دیو لوگوں کو ایلوپیتھی کے تعلق سے گمراہ کر رہے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رام دیو کےدل میں ڈاکٹر اورطبی عملہ کے لئے بہت احترام ہے ۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یعنی رام دیو صرف وہاٹس ایپ پر آئےان پیغامات کو پڑھ رہے تھے جو ان کو تقریب میں شریک ہوئے لوگوں سےموصول ہوئے تھے اور رام دیو کےدل میں جدید سائنس کے بارے میں کوئی غلط بات میں نہیں ہے اور جو چیزیں ان سے جوڑ کر پیش کی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
اس تعلق سےرام دیو کے خلاف طبی تنظیموں کا رویہ سخت ہوتا جا رہا ہےاور وہ تما مرکی وزیر صحت پر رام دیو کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ رامدیو جن کو بی جےپی کا بہت قریبی سمجھا جاتا ہےاور جنہوں نے انتخابات میں بی جے پی کی کھل کر حمایت کی تھی ان کے خلاف سخت کارروائی کے امکان کم ہی نظر آتے ہیں۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2021, 8:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز