انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے پنجاب حکومت کے کووِڈ-19 کی فوراً شناخت، ٹیسٹ اور روک تھام کی پالیسی اختیار کرکے اس وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
Published: undefined
آئی ایم اے نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ پنجاب میں گذشتہ چار مارچ کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، محکمہ صحت نے جنوری میں باگھا بارڈر، کرتارپور گلیارے، بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی چیک پوسٹوں پر آنے والے مسافروں کا ٹیسٹ شروع کر دیا تھا۔ مسافروں کا ٹیسٹ چنڈی گڑھ میں شروع کر دی گئی تھی اور حکومت ہند سے بھی پہلے، چیک پوسٹ پر اسکریننگ شروع کر دی تھی۔
Published: undefined
اسوسی ایشن نے جالندھر کووِڈ اسپتال کے پاس 10 وینٹیلیٹر اور 25 بیڈ والا اسپتال بنایا ہے جسے ضرورت پر ریاستی حکومت کو سونپے جانے کی پیشکسش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم اے کی جانب سے کئی اضلاع میں پی پی ای کٹس دیے جا رہے ہیں اور کووِڈ-19 کے مریضوں کے انتظام کے لیے ٹریننگ دی جا رہی ہے اور سول اسپتالوں میں ٹیسٹ کے لیے ایمبولینس بھی مہیا کروائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
آئی ایم اے نے کہا کہ ایس بی ایس نگر اور موہالی ضلع کے ڈیرابسی میں ریاست کے دو ہاٹسپاٹ میں ریاستی حکومت کی ٹیموں کی جانب سے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کی حصار بندی کی گئی اور پوزیٹیو کیسز کے تمام رابطوں کی فوراً ٹریسنگ کرکے ٹیسٹ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز