وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پہنچ کر آر جے ڈی کے دعوتِ افطار میں شامل ہو کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں طرح طرح کی بحث ہونے لگی۔ ان مباحثوں کے درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کو کہا کہ افطار پارٹی کا سیاست سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت رہی ہے۔ ہم لوگ بھی افطار پارٹی میں سبھی پارٹیوں کے لوگوں کو بلاتے ہیں۔ افطار کا انعقاد کیا جاتا ہے تو اس کا احترام تو کرنا ہی پڑتا ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے کہا کہ افطار پارٹی کا انعقاد سبھی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ سبھی سیاسی پارٹی کے لوگ ایک دوسرے کی افطار پارٹی میں جاتے ہیں۔ مجھے بھی بلایا گیا تھا، تو جانے کا فیصلہ کیا، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پر آ رجے ڈی کے ذریعہ دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں نتیش کمار بھی شامل ہوئے تھے۔ نتیش کمار اپنی رہائش سے نکل کر پیدل ہی رابڑی دیوی کی رہائش پہنچ گئے تھے۔ وہاں انھوں نے رابڑی دیوی کے ساتھ میسا بھارتی، تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی کی بیوی راج شری سے بھی ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
کافی دیر تک نتیش کمار رابڑی دیوی کی رہائش میں رکے تھے اور اس دوران تیجسوی سے ان کی بات چیت بھی ہوئی۔ دعوت افطار کے بعد نتیش کمار بھیڑ کی وجہ سے صحافیوں سے بات چیت نہیں کر پائے تھے۔ نتیش کے رابڑی دیوی کے گھر پہنچنے کے بعد ریاست کی سیاست میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہونے لگی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز