قومی خبریں

بی جے پی کے خلاف بولیں گے تو چھاپے اور جیل، ساتھ رہیں گے تو ہریش چندر کہلائیں گے! تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ آج ملک کا ماحول اور حالات ایسے ہیں کہ اگر آپ بی جے پی کے خلاف بولیں گے تو آپ پر چھاپے مارے جائیں گے، کردار کشی کی جائے گی یا جیل بھیج دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو</p></div>

تیجسوی یادو

 

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بی جے پی کے خلاف بولتا ہے اس کے خلاف چھاپے مارے جاتے ہیں یا اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے اور جو بی جے پی کے ساتھ رہتا ہے وہ دودھ کا دھلا اور ہریش چندر (سچا انسان) کہلاتا ہے۔ تیجسوی یادو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سی پی آئی ایم کے 11ویں جنرل کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

خطاب کے دوران تیجسوی یادو نے کہا ’’آج ملک کا ماحول اور حالات ایسے ہیں کہ اگر آپ بی جے پی کے خلاف بولیں گے تو آپ پر چھاپے مارے جائیں گے، کردار کشی کی جائے گی یا جیل بھیج دیا جائے گا اور اگر آپ بی جے پی کے ساتھ رہیں گے تو آپ کو 'ہریش چندر' قرار دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا ’’آپ پر کتنے ہی داغ کیوں نہ ہوں، اگر آپ بی جے پی کے ساتھ ہیں تو واشنگ مشین کے اندر صاف ہو جائیں گے۔ آپ سب ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، اس لیے ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں، بی بی سی کے دفتر پر چھاپے کے خلاف تیجسوی یادو نے کہا کہ جو بھی ان کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں انہیں دبا دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مہاتما گاندھی کے ملک کو ناتھورام گوڈسے کے ملک میں بدل دیں گے لیکن ہم سب ایک ہیں اور متحد رہیں گے تاکہ ان کا ایجنڈا پورا نہ ہو سکے۔ یہ لوگ صرف پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی سیاست کرتے ہیں، سماج میں زہر گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined