نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل کے اجلاس کے دوران پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے کارکنان سے خطاب کیا۔ کیجروال نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کسی بھی طرح کے عہدے کی خواہش سے دور رہنے کا درس دیا۔
Published: undefined
خطاب کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے پورا ملک اور پوری دنیا اس صدی کی مہلک ترین وبا سے نبردآزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1918 کے قریب اسپینش فلو آیا تھا اور وہ بھی کورونا ہی کی طرح خطرناک تھا۔ اب 100 سال بعد پھر سے وبا آئی ہے۔ اس دوران آپ کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بہترین کوششیں کی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ متعدد کام تو ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ کئے گئے ہیں، مثلاً پلازمہ تھیرپی دہلی میں پہلی مرتبہ استعمال کی گئی۔ دنیا کا پہلا پلازمہ بینک دہلی میں کھلا۔ دہلی نے ہوم آئسولیشن کی تکنیک پوری دنیا کو دی۔ اس دوران کورونا کے علاج میں ڈاکٹر، نرس، پیرامیڈیکل اسٹاف شہید ہوئے تو ان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم بطور احترام فراہم کی گئی۔ ہم سب نے مل کر کورونا وائرس پر قابو پایا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ تیسری لہر کا سامنا نہ ہو۔
Published: undefined
کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر سے ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے اپنی سطح پر کورونا کے دور میں لوگوں کی خوب مدد کی ہے۔ یہ سکون دینے والی خبریں تھی اور اسی کے لئے عام آدمی پارٹی بنی ہے۔ اس دوران دلیپ پانڈے کا خوب تذکرہ ہوتا تھا اور ملک میں بے شمار دلیپ پانڈے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا عام آدمی پارٹی ملک کے لئے بنی ہے، سماج کے لئے بنی ہے۔ کسی بھی صورت میں اقتدار حاصل کرنا پارٹی کا مقصد نہیں ہے۔ گزشتہ 7 سے 8 سال کے ہمارے سفر نے یہ دکھا دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی خدمت کے لئے بنی ہے اور قربانی کے لئے بنی ہے۔
Published: undefined
کیجریوال نے کہا اگر آپ کے دل میں عہدہ لینے کی خواہش جاگ جاتی ہے اور جس کے دل میں لالچ جاگ جاتا ہے تو وہ خدمت کرنے کے لائق نہیں رہتا۔ اگر دل میں خواہش گھر کر جائے تو اسے قابو کرنے کا ایک طریقہ ہے، اگر آپ پہلے 8 گھنٹے کام کر رہے ہیں تو آگے 10 گھنٹے، 12 گھنٹے اور 14 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیجئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز