ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں معروف پیٹھ تپسوی چھاؤنی رام گھاٹ کے مہنت پرمہنس داس نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دینے کا اعلان کیا جائے یا پھر انہیں اپنی مرضی سے مرنے کی اجازت دی جائے۔
Published: undefined
تپسوی چھاؤنی رام گھاٹ کے مہنت پرمہنس داس نے اپنی یوم پیدائش پر سات نکاتی مطالبہ کے سلسلے میں صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ پورا نہ ہونے پر خودکشی کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔پرمہنس داس نے آبادی کنٹرول قانون، یکسان سول کوڈ، ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار دینے، بیٹوں کا مفت علاج، گائے کو قومی ورثہ، رام چرت مانس کو قومی کتاب قرار دینے کے ساتھ صلاحیت کی بنیاد پر بے روزگاروں کو نوکری دینے کا مطالبے کے ساتھ صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔
Published: undefined
پرمہنس داس نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبے کو پورا نہیں کرتی ہے تو ہمیں اپنی مرضی سے مرنے کی اجازت دے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوراشٹر کے مطالبے کے سلسلے میں ابھی کچھ دن قبل ہی پرمہنس داس غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ جنہوں نے اپنی بھوک ہڑتال امت شاہ کے ذاتی سکریٹری سے فون پر بات چیت کے بعد ختم کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وہ رام مندر کی تعمیر کے لئے 12دنوں کی بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی خودسوزی کا اعلان کر کے بھی سرخیوں میں آئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز