بلرام پور: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ آئین کو بچانے کے لئے اگر ہمیں اپنی جانیں قربان بھی کرنی پڑیں تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسد الدین اویسی آج ضلع کے اترولا حلقہ کے بردہی چوراہے پر بھاگی داری سنیوکت مورچہ کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر قانون نہیں بنایا جاسکتا۔ میری پارٹی نے پورے ملک میں این آر سی کی مخالفت کی اور میں نے اس قانون کی ایک کاپی پھاڑ کر پارلیمنٹ میں احتجاج درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین کو بچانے کے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑے تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Published: undefined
آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ نے پٹرول ، ڈیزل اور ککنگ گیس کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت کا گھیراؤ کرتے ہوئے کہا کہ اس قیمت میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی بی جے پی سے ناراض ہے۔ انہوں نے مخصوص طبقے سے امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت میں 37 فیصد مسلمانوں کا انکاؤنٹر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل دیو سماج پارٹی کے اتحاد سے ہماری پارٹی مضبوط ہوگی۔
Published: undefined
اس موقع پر سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ میں نے مودی سرکار سے 29 ذاتوں کو ریزرویشن دینے کا معاملہ اٹھایا تھا، لیکن حکومت نے انہیں ریزرویشن نہیں دیا۔ اس کی وجہ سے انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے نو پارٹیاں اکٹھی کیں اور بھاگیداری سنیوکت مورچہ کے نام سے ایک نئی پارٹی تشکیل دی۔
Published: undefined
راج بھر نے کہا کہ اگر مسلمان اور راج بھر ذات کے لوگ اکٹھے ہوکر بھاگیداری سنیوکت مورچہ پارٹی کو ووٹ دیں تو کوئی بھی ان کی پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا۔ بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ذاتوں کی بنیاد پر لالچ دیتی ہیں اور ووٹ لیتی ہیں لیکن ان کے مفاد میں کچھ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی اور راج بھر پارٹی کے اجلاس کی وجہ سے آئی ایم آئی ایم کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے ملنے سے بی جے پی، کانگریس اور ایس پی بی، ایس پی کی نیند اڑ گئی ہے۔ ووٹ تمہارا راج ہمارا کا اصول کام نہیں کرے گا۔ جس کی جتنی زیادہ تعداد ہوگی، اتنی ہی اس کی بھاگیداری زیادہ ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined