اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کیا ہے کہ اگر حکمراں جماعت بی جے پی نے بے ایمانی نہیں کی تو سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار ایم ایل سی انتخابات میں بڑی جیت درج کریں گے۔
Published: undefined
اٹاوہ میں اپنے چوگرجی رہائش گاہ پر ہولی کے جشن میں شامل ہوئے پی ایس پی ایل سربراہ نے جمعہ کی دیر شام میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پنچایت الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے کی گئی بے ایمان ہر کسی نے خوف دیکھی تھی۔ اب ایم ایل سی انتخابات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جس میں ایس پی اتحاد کے امیدواروں کی خاصی تعداد ہے اور ان کی جیت یقینی ہے۔ اگر حکمراں جماعت نے کسی طرح کی گڑبڑی نہیں کی تو ایس پی اتحاد بڑی تعداد میں جیت حاصل کرے گا۔
Published: undefined
پی ایس پی سربراہ نے اپنے چوگرجی واقع رہائش گاہ پر کارکنوں کے ساتھ ہولی کھیلی اور ابیر۔ گلال لگا کر ہولی کی مبارک بادیاں دیں۔ بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہاّ اگر بے ایمانی نہیں ہوئی تو ہم لوگ الیکشن اکثریت سے جیتیں گے۔ شیوپال نے کہا کہ ہم لڑیں گے نکلیں گے اور بی جے پی کو ہٹائیں گے'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی کے ووٹ شئیر میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی نے اگر بے ایمانی نہ کی ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔ بی جے پی نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ اس کے پیچھے بی جے پی کو افسران کا پورا تعاون حاصل ہوا۔ شیوپال نے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت، مرکزی حکومت اور وزراء کو بھی پیسے تقسیم میں لگایا گیا تھا۔ اب ہم لوگ غریب اور مظلوموں کی لڑائی کے لئے نکلیں گے طلبہ نوجوان سبھی ہمارے ساتھ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز