ڈبلیو ایف آئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان سنگیتا-ببیتا کے والد اور ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حکومت نے بات نہیں مانی تو خطرناک نتائج ہوں گے۔ پنچایت آگے کی پالیسی طے کرے گی۔‘‘
Published: undefined
ایک میڈیا ادارہ سے بات کرتے ہوئے مہاویر پھوگاٹ نے یہ بیان دیا اور کہا کہ تحریک ختم نہیں ہوئی ہے، مطالبہ پورا ہونے تک یہ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کشتی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزامات کو لے کر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبات کو لے کر اب ونیش اور سنگیتا پھوگاٹ کے گاؤں بلالی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں مظاہرہ کو لے کر پالیسی تیار ہوگی۔ مہاویر پھوگاٹ نے بتایا کہ بلالی گاؤں میں آج کھاپ مہاپنچایت بلائی گئی ہے۔ یہی پنچایت پہلوانوں کی تحریک کو لے کر آگے کا خاکہ تیار کرے گی۔
Published: undefined
مہاویر پھوگاٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت نے پہلوانوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اتنے دنوں بعد حکومت جاگی ہے، یہ اچھی بات ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کا حل نکلے۔ آج بجرنگ پونیا، ساکشی ملک کے ساتھ مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں درمیانی راستہ نکالنے پر تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان ساکشی ملک نے کہا ہے کہ ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم حکومت کی تجاویز پر اپنے سینئرس اور حامیوں کے ساتھ بات کریں گے۔ اگر سبھی نے حکومت کی تجویز پر اتفاق ظاہر کیا تبھی یہ تحریک ختم ہوگی۔ ساکشی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ حکومت کچھ بھی تجویز پیش کرے اور ہم مان جائیں۔ انھوں نے ساتھ ہی عزم ظاہر کیا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے بغیر تحریک ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined