قومی خبریں

’کانگریس حکومت بنی تو ذات پر مبنی مردم شماری کے بعد فنانشیل سروے ہوگا‘، بھارت جوڑو نیائے یاترا میں راہل گاندھی کا وعدہ

راہل گاندھی نے بہار کے اورنگ آباد میں زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 40 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، مودی حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کر چھوٹے کاروباریوں کو ختم کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 16 فروری کو اتر پردیش میں داخل ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے قبل آج بہار میں راہل گاندھی اور اس یاترا کو عوام کی زبردست حمایت دیکھنے کو ملی۔ اورنگ آباد کی ریلی میں تو عوام کی بڑی تعداد دیکھنے لائق تھی جو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کو سننے کے لیے بے تاب تھی۔ اس ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی پورے ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی کے نفرتی نظریہ نے منی پور کو جلا دیا۔ آج 40 سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ مودی حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کر چھوٹے کاروباریوں کو ختم کر دیا۔ بہار میں انڈسٹری ہوا کرتی تھی، جو بند ہو گئی۔ بہار کے لوگ ٹھیکے پر مزدوری کرنے الگ الگ ریاستوں میں جاتے ہیں۔ ملک کے ارب پتیوں کا تقریباً 14 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف ہو جاتا ہے، جبکہ غریبوں کے لیے منریگا کا سالانہ بجٹ صرف 70 ہزار کروڑ روپے ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک میں پسماندہ، دلتوں، قبائلیوں سمیت جنرل طبقہ کے غریبوں کو کچھ نہیں مل رہا ہے۔ ان طبقات کی کہیں بھی شراکت داری نہیں ہے، اس لیے کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کی بات اٹھائی۔ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے بعد فنانشیل سروے کرایا جائے گا۔ ذات پر مبنی مردم شماری سے سب کو پتہ لگ جائے گا کہ پسماندہ، دلتوں، قبائلیوں اور جنرل طبقہ کے غریبوں کے ہاتھ میں کتنی دولت ہے اور ارب پتیوں کے ہاتھ میں کتنی دولت ہے۔ کانگریس ذات پر مبنی مردم شماری کر کے دکھائے گی۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آج ’سونے کی چڑیا‘ کہا جانے والا یہ ملک عوام کے ہاتھ میں نہیں ہے، یہ اڈانی کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔

Published: undefined

کسانوں پر ہو رہے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کسان دہلی کی طرف جا رہے ہیں تو ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں، چھرّے مارے جا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دی جائے گی۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے رام مندر کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ رام مندر کے افتتاح میں اڈانی نظر آئے، امبانی نظر آئے اور فلمی ستارے بھی نظر آئے، لیکن وہاں ایک بھی غریب شخص کا چہرہ دکھائی نہیں دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined