مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 2 ہزار روپئے تک اضافہ ہو سکتا ہے اور پھر ہم کھانا پکانے کے لیے جنگلوں سے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ ریاست کے جھارگرام میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے تو وہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 1500-2000 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے جس کے بعد ہم دوبارہ اپنے پرانے دنوں میں چلے جائیں گے اور آگ جلانے کے لیے لکڑیاں جمع کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر مرکزی حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر اپریل کے آخیر تک مکمل نہیں کرتی ہے تو مغربی بنگال حکومت اسے مکمل کرے گی۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے منریگا کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ایک نوجوان سے پوچھا کہ کیا اسے 100 دن کے کام کا پیسہ ملا تو اس نے کہا کہ اسے کل تقریباً 30 ہزار روپے ملے ہیں۔ دراصل یہ وہ رقم تھی جو مرکزی حکومت نے پچھلے دو سالوں سے ان جیسے لوگوں کو نہیں دی تھی۔ ہم نے 59 لاکھ لوگوں کے واجبات ادا کئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز