قومی خبریں

اقتدار میں آنے پر دولت و جائیداد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے، راہل گاندھی کا وعدہ

راہل گاندھی نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کی تعداد ملک کی کل آبادی کا 90 فیصد ہے۔ مگر وہ ملازمتوں میں نہیں ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ اس ملک کی 90 فیصد آبادی کے پاس کوئی حصہ داری نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حیدرآباد کی ریلی میں راہل گاندھی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

حیدرآباد کی ریلی میں راہل گاندھی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارٹی کے نعرے ’جس کی جتنی آبادی، اس کی اتنی حصے داری‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ ایک مالیاتی اور ادارہ جاتی سروے کرائے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ملک کی زیادہ تر جائیدادوں و املاکوں پر کس کا قبضہ ہے۔ وہ حیدرآباد میں کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ملک گیر سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری کے علاوہ جائیدادوں و املاک کا بھی سروے کرایا جائے گا، یہ ہمارا وعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے ملک گیر سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور اقلیتی برادریوں کے کتنے لوگ ہیں۔ اس کے بعد دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم کے تحت ہم ایک مالیاتی اور ادارہ جاتی سروے کرائیں گے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پارٹی تمام شعبوں میں تمام برادریوں کی نمائندگی کو یقینی بنائے گی، راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ لوگوں کو ان کا مناسب حصہ دے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کی تعداد ملک کی کل آبادی کا 90 فیصد ہے۔ مگر آپ انہیں نوکریوں میں نہیں دیکھیں گے۔ سچ تو یہ ہے کہ اس آبادی کا 90 فیصد ملک کی ملازمتوں و وسائل میں کوئی حصہ نہیں رکھتا۔ کانگریس کے لیڈر نے مزید کہا 90 آئی اے ایس افسران ہیں جو ملک کا نظم و نسق چلاتے ہیں ان میں صرف 3 او بی سی، 1 قبائلی اور 3 دلت ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے اثاثوں، ملازمتوں اور دیگر عوامی بہبود کی اسکیموں کو مختلف برادریوں کی آبادی کے مطابق تقسیم کرے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس نے جمعہ (5 اپریل) کو انصاف کے پانچ ستونوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنا منشور جاری کیا۔ پارٹی نے اپنے منشور میں ذات پرمبنی مردم شماری اور ملک میں او بی سی کی نمائندگی کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ تلنگانہ میں لوک سبھا کی 17 سیٹوں کے لیے 13 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں جہاں راہل گاندھی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے، وہیں سے سونیا گاندھی نے گزشتہ سال کانگریس کی 6 گارنٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined