مہوبہ: ملک بھر میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اتر پردیش کا حال بھی کچھ علیحدہ نہیں ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں تمام طرح کی رہنما ہدایات جاری کر رہی ہیں مگر یہ تبھی کارگر ہو سکتی ہیں جب عوام ان کی پاسداری کرے۔ اسی ضمن میں مہوبہ کے شہر قاضی نے کورونا کی تدابیر پر عمل کرانے کی غرض سے منفرد پہل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل نہ کیا گیا تو وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔
Published: undefined
شہرقاضی محمد آفاق نے یہاں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور اس دوران ہونے والے نکاح کے سلسلے میں عربیہ حنفیہ مدرسہ میں مسلم مذہبی رہنماوں کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نکاح میں اگر کورونا پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی گئی تو نکاح نہیں پڑھایا جائے گا۔
Published: undefined
انہوں نے دولہا اور دلہن دونوں طرف کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ نکاح میں کم سے کم لوگ شامل ہوں اور سادگی سے نکاح کرائیں۔ نکاح کے بعد ہونے والی ولیمہ کی تقریب میں بھی کم سے کم لوگوں کو مدعو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز