مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا جمعرات کو اس وقت بھڑک گئے جب ان سے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے بارے میں سوال پوچھا۔ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا حکومت میں بیٹھے لوگوں کو ٹیکے کی تیاری میں ہوئی ناکامی کی وجہ سے خود کو پھانسی پرلٹکا لینا چاہئے؟ واضح رہے ٹیکہ کو لے کر پورے ملک میں زبردست قلت ہےجس کی وجہ سے لوگوں میں غصہ اور مایوسی ہے۔حکومت نےدعوی کیا ہے کہ دسمبر تک سبھی شہریوں کو ٹیکہ لگانے کے لئے ملک کے پاس کافی ویکسین ہو گی۔
Published: undefined
مرکزی وزیر نے کہا ’’ عدالت نے اچھی منشا سے کہا ہے کہ ملک میں سب کو ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ میں آ پ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر عدالت کل کہتی ہے کہ آپ کو اتنے ٹیکے دینے ہیں اور اگریہ نہ بن پائے تو کیا ہمیں خود کو پھانسی پر لٹکا لینا چاہئے؟‘‘
Published: undefined
ٹیکہ کی قلت کےسوالوں پر مرکزی وزیر نے حکومت کو اپنے منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کا فیصلہ کسی سیاسی فائدہ پر مبنی نہیں ہے ۔ انہوں نےکہا کہ حکومت اپناکام پوری ایمانداری اور لگن سے کرتی ہے اور کچھ چیزیں حکومت کے قابو میں نہیں ہیں ۔
Published: undefined
انہوں نے حکومت کے منصوبوں اور کارروائی کادفاع کرتےہوئے کہا کہ حکومت بہترین کام کر رہی ہےاور ایک دو دن میں حالات بہتر ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز