نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جہانگیر پوری بلڈوزر معاملے پر پریس کانفرنس کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے کئی سوالات پوچھے۔ پریس کانفرنس کے دوران منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں کہیں بھی اسکول، کالج، روزگار، مہنگائی کم کرنے کی بات کرتی نظر نہیں آئے گی۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے مزید کہا کہ بی جے پی صرف غنڈہ گردی کے بارے میں بات کرتی نظر آئے گی۔ ان کے لیڈر غنڈہ گردی کرتے نظر آئیں گے یا غنڈے بدمعاشوں کی عزت افزائی کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے پاس ملک کی اگلی نسل کو پڑھانے کا کوئی کام نہیں ہیں، روزگار دینے کا کوئی کام نہیں ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جہاں دیکھو بھارتیہ جنتا پارٹی ہر طرف غنڈہ گردی اور لفنگائی کا نام بن گئی ہے۔ گزشتہ 8 سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں برسراقتدار ہے۔ 8 سال میں انہوں نے اسکول، ہسپتال، روزگار اور مہنگائی کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ صرف لڑائی، جھگڑا، مار پیٹ اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ کو فروغ دیا۔ ٹریکٹر اور بسوں سے کچلوانے کی ترغیب دی۔ اگر ملک میں اس غنڈہ گردی اور بیان بازی کو روکنا ہے تو سب سے آسان طریقہ ہے کہ بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر پر بلڈوزر چلا دو!
Published: undefined
منیش سسودیا نے مزید کہا کہ یہ لوگ روہنگیا کی بات کرتے ہیں۔ بہت ذمہ داری کے ساتھ میں بی جے پی سے دو سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ پہلا، پچھلے 8 سالوں میں بی جے پی نے ملک بھر میں سب سے زیادہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا کو کیوں بسایا؟ بتائیں کتنے بنگلہ دیشی اور روہنگیا کہاں آباد ہیں؟ انہوں نے خوب آباد کیا ہے اور فسادات کا منصوبہ بنایا ہے۔
Published: undefined
دوسرا سوال یہ ہے کہ جن تعمیرات کو منہدم کرنے کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ 15 سالوں میں انہیں دہلی میونسپل کارپوریشن نے خود ہی کیوں تعمیر کرایا؟ اس کے لیے کس بی جے پی لیڈر نے پیسے کھائے تھے؟ جن بی جے پی لیڈروں کی پشت پناہی میں یہ غیر قانونی تعمیر کرائی گئی ان کے گھر بھی گرائے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined