قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ، سی آر پی ایف کے 5 جوان زخمی

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے تریم تھانہ علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
ians

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے تریم تھانہ علاقے میں آئی ای ڈی دھماکے میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ تمام جوانوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 153ویں بٹالین سے ہے۔ سی آر پی ایف کیمپ دھماکے کی جگہ سے صرف 350 میٹر کے فاصلے پر تھا۔

Published: undefined

زخمیوں کے نام اے سی ساکیت، انسپکٹر سنجے، سی ٹی/ڈی ایچ پون کلیان، سی ٹی/جی ڈی لوچن موہتا، اور سی ٹی/جی ڈی دولے راجندر ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، فوجی چناگیلور سی آر پی ایف کیمپ سے ڈیمائننگ ڈیوٹی پر گئے تھے۔ دھماکہ دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنانے کے دوران ہوا۔

Published: undefined

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیم نے تریم اور گونڈم کے درمیان ایک آئی ای ڈی بم کا پتہ لگایا تھا۔ اس کے بعد ٹیم بم کو ناکارہ بنانے پہنچ گئی۔ وہاں ایک تار نظر آیا جو بم سے جڑا ہوا تھا۔ بم کی تلاش کے دوران وہ پھٹ گیا، جس سے 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی فوجیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ تمام فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined