اترپردیش کے ضلع اوریا میں گزشتہ 2 دنوں میں سات گاؤں میں کورونا متاثرین پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سات مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر اسے سیل کردیا۔ اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکھا یاس چوہان نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں لوہا منڈی بدھونا، راوت پور، یعقوب پور، سلیم پور، اچھلدا، سین پور اچھلدا، دان شاہ سہار، رام دوت کا پوروا بلاپور اور برو بیلا میں کورونا وائرس کے مریض پائے جانے کے بعد ان مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریکھا چوہان نے بتایا کہ ان مقامات پر آمدورفت پر سخت نگرانی رکھتے ہوئے ایمرجنسی خدمات، روز مرہ کی ضروریات کو چھوڑ کر کسی بھی شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مقامات میں بیریکیٹنگ، سینیٹائزیشن اور سروے کا بھی کام کیا جائے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف اترپردیش کے ضلع جونپور کے ضلع اسپتال میں ایک ڈاکٹر سمیت 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 300 ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات 16نئے افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس میں ضلع اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر ڈی ایس یادو بھی شامل ہیں۔ ضلع میں اس وقت کووڈ۔19کے 300 مریض ہیں جن میں سے 152صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اب تک جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 257افراد ممبئی سے واپس لوٹے ہیں۔ پیر کو 237 نئے افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے۔ اب تک ضلع میں کل 7001 افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔ جن میں سے 4530 افراد کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جب کہ 2471 کا انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined