قومی خبریں

آئی سی ایس آئی نے جاری کیے بورڈ امتحانات کے نتائج، 10ویں میں 98.94 اور 12ویں میں 96.93 فیصد طلباء ہوئے پاس

آئی سی ایس آئی 12ویں کا امتحان پاس کرنے کے لیے طلباء کو چار یا اس سے زیادہ مضامین میں کم از کم 35 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوتے ہیں، جن میں سے ایک انگریزی ہونا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی ایس آئی نتائج، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی ایس آئی نتائج، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کونسل فار انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن (ICSE) نے آج 2023 کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس سال 10ویں بورڈ میں پاس ہونے کا تناسب 98.94 فیصد رہا ہے، جب کہ 12ویں جماعت میں پاس ہونے کا تناسب 96.93 فیصد رہا ہے۔ دونوں کلاسوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں پاس فیصد میں کمی آئی ہے۔ طلباء سی آئی ایس سی ای (CISCE) کی آفیشل ویب سائٹ cisce.org یا results.cisce.org پر جا کر اپنا نتیجہ دیکھ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

آئی سی ایس ای بورڈ امتحانات میں ملک بھر سے 2.5 لاکھ طلباء نے شرکت کی۔ ان امتحانات کا نتیجہ سہ پہر 3 بجے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ آئی سی ایس ای کے لیے کلاس 10 بورڈ کے امتحانات اس سال 27 فروری کو شروع ہوئے تھے اور تقریباً 1 ماہ تک چلے اور 29 مارچ کو ختم ہوئے۔ جبکہ آئی ایس سی کلاس 12 کا امتحان 13 فروری کو شروع ہوا تھا اور آخری امتحان کی تاریخ 31 مارچ تھی۔

Published: undefined

اس سال تقریباً 2.5 لاکھ طلباء نے سی آئی ایس سی ای (CISCE) بورڈ کے امتحانات میں شرکت کی، جس میں 10ویں اور 12ویں جماعتیں شامل ہیں۔ 12ویں کے امتحان کو پاس کرنے کے لیے طلباء کو چار یا اس سے زیادہ مضامین میں کم از کم 35 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوتے ہیں۔ ان 4 مضامین میں سے ایک انگریزی ہونا چاہیے۔ اور ؤئی سی ایس ای کلاس 10 کا امتحان پاس کرنے کے لیے طلباء کو ہر مضمون میں 33 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوتے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل، سی بی ایس ای بورڈ نے 12 مئی کو 10ویں جماعت کے بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ 10ویں بورڈ کے امتحانات میں کل 93.12 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ دسویں بورڈ کا امتحان ملک کے سب سے بڑے امتحانات میں سے ایک ہے۔ اس امتحان میں 21 لاکھ 65 ہزار 805 طلبہ شریک ہوئے۔ ان میں سے 20 لاکھ 16 ہزار 779 طلباء پاس ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 فیصد طلباء نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined