نئی دہلی: انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک جو کہ ہندوستان میں تیار کی گئی ہے اور اس میں کووی شیلڈ و کو ویکسین دونوں کو ملایا گیا ہے وہ کورونا کے خلاف بہت موثر ہے اور یہ انسانوں کی قوت مدافعت کو مضبوط کرے گی۔
Published: undefined
تحقیقی مقالہ، جس کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے، میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ بعد اینٹی باڈی کے ردعمل میں کمزوری کے باوجود، جن لوگوں کو کووی شیلڈ کی پہلی خوراک اور 6 ہفتے بعد دوسری خوراک دی گئی تھی، ایسے لوگوں میں کوونا کے خلاف بہتر قوت مدافعت پائی گئی۔ وہ لوگ جنہوں نے صرف کووی شیلڈ یا صرف کو ویکسین لگوائی تھی ان کے مقابلہ ان لوگوں میں زیادہ قووت مدافعت پائی گئی جنہوں نے دونوں کا ہی نادانستہ طور پر ٹیکہ لگوایا لیا تھا۔
Published: undefined
اس تحقیق کے لیے آئی سی ایم آر کے محققین نے اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے ان لوگوں کا تجزیہ کیا جنہوں نے نادانستہ طور پر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کووی شیلڈ اور دوسری خوراک کوویکسین حاصل کی تھی۔ یہ معاملہ ضلع کے برہنی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں سامنے آیا۔ 6 ماہ کی ٹیکہ کاری کے بعد ان لوگوں کی کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کا آئی سی ایم آر کے محققین نے مطالعہ کیا۔
Published: undefined
تحقیق کے لیے تین گروپ بنائے گئے۔ ان میں سے ایک مکس اینڈ میچ ویکسین والا گروپ تھا، باقی دو نارمل ویکسینیشن والے گروپ تھے۔ اس تحقیق سے ہی پتہ لگا کہ مکس اینڈ میچ والے گروپ میں زیادہ قوت مدافعت پائی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined