برمنگھم: آئی سی سی ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست رہنے والی وراٹ کوہلی کی ہندستانی کرکٹ ٹیم اتوار کو میزبان انگلینڈ کے خلاف اپنی نئی آرینج جرسی میں جیت کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کیلئے اترے گی۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
ہندستانی ٹیم کی باقاعدہ جرسی نیلے رنگ کی ہے اور اسے ٹیم بلیو بھی کہا جاتا ہے لیکن ایجبسٹن میدان پر ہونے والے اہم مقابلے میں ٹیم انڈیا اپنی نئی زعفرانی رنگ کی جرسی پہن کر اترے گی۔ پہلے سے ہی تنازعات میں گھری اس نئی جرسی کو دیکھنے کے لئے بھی شائقین میں بھاری جوش ہے، لیکن وراٹ اینڈ کمپنی کی نگاہیں ہر حال میں جیت درج کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی ہوں گی۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
ٹیم انڈیا فی الحال ٹیبل میں چھ میچوں میں پانچ جیت اور ایک میچ منسوخ رہنے کی وجہ سے 11 پوائنٹ لے کر ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سرفہرست ٹیم آسٹریلیا پہلے ہی آخری چار میں جگہ پکی کر چکی ہے۔ وہیں اپنی ریٹرو لک کی نیلے رنگ کی جرسی پہن کر اترنے والی میزبان 'ٹیم بلیو' کے لیے بھی یہ سیمی فائنل کا دعوی مضبوط کرنے کے لحاظ سے اہم مقابلہ ہوگا جو ابھی ٹیبل میں سات میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
انگلینڈ کے لیے ابھی باقی دونوں میچوں میں کرو یا مرو جیسی صورتحال ہو گئی ہے کیونکہ باقی تین سیمی فائنل پائيدانو ں پر ہندستان اور نیوزی لینڈ کے علاوہ اس کو پاکستان اور بنگلہ دیش سے سخت مقابلہ مل رہا ہے جو اب یکساں 7-7 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں ۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پچھلا میچ یکطرفہ انداز میں 125 رنز سے جیتا تھا جبکہ ٹورنامنٹ میں خطاب کی دعویدار کے طور شروعات کرنے والی انگلینڈ کا ابھی تک سفر اتار چڑھاو بھرا رہا ہےاور گزشتہ دو میچوں میں اسے سری لنکا سے 20 رنز سے اور آسٹریلیا سے 64 رنز سے ہار کھاانی پڑی تھی جس سے وہ نہ صرف دباؤ میں آ گئی ہے بلکہ اس نے اسے ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
اپنے گھریلو میدان پر ہو رہے ورلڈ کپ میں دنیا کی نمبر ایک ون ڈے ٹیم کے طور پر آغاز کرنے والی انگلینڈ پہلے ہی ہندستان سے درجہ بندی میں نمبر ایک مقام گنوا چکی ہے۔ دوسری طرف اعتماد سے لبریز ٹیم انڈیا ایجبسٹن میں بھی بلند حوصلے کے ساتھ اترے گی اور ہر حال میں جیت درج کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر راحت کی سانس لینا چاہے گی۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
ہندستانی ٹیم نے تقریبا تمام میچوں میں آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور مضبوط بلے بازی آرڈر کے ساتھ فاسٹ بولر اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ٹیم کے پاس کپتان وراٹ کے طور پر اسٹار اسکورر ہے جبکہ مڈل آرڈر میں مہندر سنگھ دھونی جیسا بہترین فنشر اس کی طاقت ہیں۔ دھونی کی ناقابل شکست 56 رنز اور آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی 46 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت ہی ونڈيز کے خلاف ہندستان نے 180 رن پر پانچ وکٹ کی نازک صورت حال سے نکلتے ہوئے 268 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
اگرچہ بلے بازی میں بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے موقعوں پر وراٹ اور روہت شرما پر انحصار زیادہ نظر آتی ہے جو ٹیم کے دو سرفہرست اسکورر بھی ہیں۔ آل راؤنڈر وجے شنکر اب تک متاثر نہیں کر سکے ہیں اور مڈل آرڈر میں ان کی اور کیدار جادھو کی موجودگی سمجھ سے باہر ہے جبکہ مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور دنیش کارتک بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
ٹیم انڈیا کی گیند بازی اگرچہ اس کی سب سے بڑی طاقت ثابت ہو رہی ہے، خاص طور پر تیز گیندبازوں نے ابھی تک سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور میچ فاتح ثابت ہوئے ہیں۔ ونڈيز کے خلاف گزشتہ میچ میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سمیع ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب ثابت ہوئے تھے، زخمی بھونیشور کمار کی غیر موجودگی میں سمیع کا اہم کردار رہا تھا۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
سمیع اب تک دو ہی میچوں میں آٹھ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی موجودہ کارکردگی نے بھی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان وراٹ کیلئے ان کے اور بھونیشور کے درمیان انتخاب کو لے کر مشکل پیدا کر دی ہے جو تقریبا فٹ ہوکرواپسی کے انتظار میں ہیں ۔ بھونیشور نے تین میچوں میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ دیگر فاسٹ بولر اور ڈیتھ اووروں کے ماہر جسپريت بمراه نے پانچ میچوں میں نو وکٹ نکالے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز بولنگ آل راؤنڈر ہردک نے پانچ وکٹ لئے ہیں۔ اسپنروں میں يجویندر چہل پانچ میچوں میں 10 وکٹ لے کر سب سے کامیاب ہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
دوسری طرف پہلے خطاب کی تلاش میں مصروف مورگن کی ٹیم کیلئے مسلسل دو الٹ پھیر کے بعد نمبر ایک ہندستانی ٹیم کو ہرانا کسی لٹمس ٹیسٹ سے کم نہیں ہوگا۔ تنقید کا شکار انگلش ٹیم اپنی گھریلو پچوں پر جدوجہد کرتی نظر آرہی ہے۔ آسٹریلوی اوپنر جیسن رائے کے ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے باہر ہونے سے بھی اسے نقصان ہوا ہے، ان کی جگہ آئے جیمز ونس صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔
ٹیم کے کھلاڑیوں کی انجری بھی اس کے لیے مسئلہ بن رہی ہیں اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو اگلے جبکہ لیگ اسپنر عادل راشد کو کندھے میں چوٹ ہے۔ ٹیم کو بلے بازی میں جانی بيرسٹو، بین اسٹوکس، مورگن اور جوس بٹلر سے بہتر اسکور کی توقع رہے گی جبکہ گیند بازوں کو کفایتی کارکردگی پر توجہ دینا هوگی۔ راشد، مارک ووڈ، کرس ووکس اور معین علی پر ہندستانی بلے بازوں کو کنٹرول کر بڑا اسکور بنانے سے روکنے کی ذمہ داری رہے گی۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2019, 12:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز