قومی خبریں

عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 125 رن سے روندا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 125 رن سے روندا

مانچسٹر: ہندوستان نے جمعرات کو آئی سی سی عالمی دپ 2019 میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 125 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 268 رن بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 269 رن کا ہدف دیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 34.2 اوور میں محض 143 رن بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد شامی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ونڈیز کے لئے سنیل امبریش نے 31 اور نکولس پورن نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔

ہندوستان کے لئے کپتان وراٹ کوہلی نے 82 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 رن اور مہندر سنگھ دھونی نے نابعد 56 رن بنا کر ٹیم کو 50 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 268 رنوں تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ لوکیش راہل نے 48 رن اور ہاردک پانڈیا نے 46 رن بنائے۔

ونڈیز کے لئے کیمار روز نے تین، شیلڈن کوٹریل اور کپتان جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

وراٹ کوہلی شاندار بلے بازی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ونڈیز کا نواں کھلاڑی بھی آؤٹ، جیت سے ایک قدم دور ٹیم انڈیا

محمد شامی نے ونڈیز کو دیا آٹھواں جھٹکا، جیت سے دو قدم دور ٹیم انڈیا

ویسٹ انڈیز کا ساتواں کھلاڑی بھی آؤٹ، میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط

بریتھویٹ کے بعد جسپریت بمراہ نے فبئن ایلن کو بھی ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیج دیا ہے۔ بمراہ نے دو گیندوں میں دو وکٹ حاصل کر لئے ہیں۔

فی الحال 27 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 7وکٹ کے نقصان پر 107 رن ہے۔ کریز پر ہیٹ مائر اور روچ موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ویسٹ انڈیز کا چھٹا کھلاڑی بھی آؤٹ، میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط

کارلوس بریتھویٹ کے طور پر ویسٹ انڈیز کو چھٹا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں بمراہ نے محض ایک کے اسکور پر جسپریت بمراہ نے وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

کپتان ہولڈر سمیت ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی آؤٹ، میچ ہندوستان کی گرفت میں

کپتان ہولڈر سمیت ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی آؤٹ، میچ ہندوستان کی گرفت میں

کپتان ہولڈر کے طور پر ویسٹ انڈیز کا پانچواں کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گیا ہے۔ انہیں 6 کے نجی اسکور پر یجویندر چہل نے کیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

فی الحال 24 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 98/5 ہے۔ کریز پر ہیٹ مائر اور بریتھویٹ موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

پورن 28 رن پر آؤٹ، اسکور 80/4، میچ ہندوستان کی گرفت میں

ویسٹ انڈیز کو نکولس پورن کے طور چوتھا جھٹکا لگا ہے۔ 28 کے نجی اسکور پر انہیں کلدیپ یادو نے محمد شامی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

فی الحال ٹیم انڈیا نے میچ پر اپنی گرفت بنا لی ہے اور ویسٹ انڈیز پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ 21 اوور کے بعد ونڈیز نے 4 وکٹ کے نقصان پر 84 رن بنائے ہیں۔ ہیٹ مائر اور کپتان جیسن ہولڈن 3-3 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان، 20 اوور کے بعد اسکور 79/3

محمد شامی کی لگاتار دوسری کامیابی، ہوپ 5 رن بناکر آؤٹ، اسکور 16/2

محمد شامی کی طرف سے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ جاری ہے۔ خطرناک بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کرنے کے بعد انہوں نے شائی ہوپ کو بھی 5 کے نجی اسکور پر شاندار طریقہ سے بولڈ کر کے پویلین کا راستہ دکھا دیا ہے۔

فی الحال 7 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور ویسٹ انڈیز کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 16 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر نکولس پورن میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سنیل امبریش 5 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

محمد شامی نے دلائی ٹیم انڈیا کو پہلی کامیابی، گیل 6 رن بنا کر آؤٹ

کرس گیل کے طور پر ٹیم انڈیا کو پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ انہیں محمد شامی کی گیند پر 6 کے نجی اسکور پر کیدار جادھو نے کیچ کیا۔ محمد شامی نے اب تک 3 اوور میں 7 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

فی الحال 5 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رن ہے۔ گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد شائی ہوپ میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سنیل امبریش 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

عالمی کپ: ٹیم انڈیا نے ونڈیز کو دیا 269 رنوں کا ہدف

مانچسٹر: ہندوستان نے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 269 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ ہندوستان کے لئے وراٹ کوہلی نے 82 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 72 رن جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے نابعد 56 رنوں کا تعاون کر کے ٹیم کو 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 268 رنوں تک پہنچایا۔

اس کے علاوہ لوکیش راہل نے 48 اور ہاردک پانڈیا نے 46 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے کیمر روچ نے تین جبکہ شیلڈن کوٹریل اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

قبل ازیں، ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندستانی اوپنروں لوکیش راہل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لئے 29 رن جوڑے۔ لیکن اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو سنچری مار چکے روہت شرما مسلسل دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ افغانستان کے خلاف ایک رن پر آؤٹ ہونے والے روہت نے اس بار 23 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔

روہت کو کیمار روچ نے وکٹ کیپر شائي ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندستان کو پہلا جھٹکا 29 کے اسکور پر لگا۔ راہل اور وراٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 69 رن کی ساجھےداری کی۔ راہل اس عالمی کپ میں اپنی دوسری نصف سنچری سے محض دو رن دور تھے کہ ونڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے انہیں بولڈ کر دیا۔ راہل نے 64 گیندوں پر 48 رن میں چھ چوکے لگائے۔

آل راؤنڈر وجے شنکر نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ چوتھے نمبر پر اترے شنکر کو روچ نے شائي ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ شنکر نے 19 گیندوں پر 14 رن میں تین چوکے لگائے۔ راہل کا وکٹ 98 اور شنکر کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا۔ کیدار جادھو اس بار مایوس کر گئے اور 10 گیندوں میں سات رنز بنا کر روچ کا تیسرا شکار بن گئے۔ جادھو کا کیچ بھی ہوپ نے لپکا۔ جادھو کا وکٹ 140 کے اسکور پر گرا۔

ایک اینڈ پر جم کر کھیل رہے وراٹ سنچری کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے تھے لیکن ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی نصف سنچری بنانے کے بعد وہ پھر ایک بار سنچری سے دور رہ گئے۔ گزشتہ تین میچوں میں 82، 77 اور 67 رن بنانے والے وراٹ اس بار 82 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیریبین کپتان ہولڈر نے ہندوستانی کپتان کا وکٹ لیا۔وراٹ کا وکٹ 180 کے اسکور پر گرا۔ وراٹ کا وکٹ گرنے سے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو کیریبین وکٹ کیپر نے دو بار جیون دان دیا ۔ اس وقت ہندستان کا اسکور 154 اور دھونی کا اسکور 8 رن تھا۔ لیفٹ آرم اسپنر فابين ایلن کو کھیلنے کی کوشش میں دھونی کریز سے کافی باہر نکل آئے لیکن ہوپ پہلی کوشش میں گیند کو نہیں پکڑ سکے اور دوسری کوشش میں بھی گیند ان کے ہاتھ سے چھٹک گئی جبکہ دھونی کریز سے کافی دور تھے۔

وراٹ اور دھونی نے پانچویں وکٹ کے لئے 40 رن کی ساجھےداری کی۔ دھونی نے اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے وراٹ کا وکٹ گرنے کے بعد آل راؤنڈر پانڈیاکے ساتھ ہندستانی اننگز کو سنبھالا۔ دھونی نے صبر و تحمل کے ساتھ کھیلنے ہوئے پانڈیا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 70 رن کی اہم شراکت کی۔ پانڈیا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر پانچ چوكوں کی مدد سے 46 رن بنائے۔پانڈیا کا وکٹ 250 کے اسکور پر گرا۔ انہیں شیلڈن کوٹریل نے ایلن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کوٹریل نے اسی اوور میں محمد سمیع کو وکٹ کے پیچھے ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ہندستان نے اپنا ساتواں وکٹ 252 کے اسکور پر گنوایا۔ ہوپ کی اننگز کا یہ چوتھا کیچ تھا۔
دھونی نے آخری اوور میں اوشن تھامس کی پہلی گیند پر چھکا اور چوتھی گیند پر چوکا مار کر اس عالمی کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کر لی۔ گزشتہ میچ میں 28 رنز کی سست اننگز کیلئے تنقید برداشت کرنے والے دھونی نے ہندستان کے لیے نازک موقع پر اس میچ میں نصف سنچری اننگز کھیلی جس کی بدولت ہندستان 268 کے مشکل اسکور تک پہنچ سکا۔ انہوں نے آخری گیند سے پہلے نیا بیٹ دوبارہ منگایا اور آخری گیند پر چھکا لگایا۔

دھونی نے 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 56 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ونڈیز کی جانب سے روچ نے 36 رن پر تین وکٹ، کوٹریل نے 50 رن پر دو وکٹ اور ہولڈر نے 33 رن پر دو وکٹ لئے۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ونڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اسکور 250 درنوں کے پار، ساتواں کھلاڑی آؤٹ

ٹیم انڈیا نے محمد شامی کے طور پر اپنا ساتواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہیں شیلڈن کوٹریل نے وکٹ کیپر ہوپ کے ہاتھوں صفر کے نجی اسکور پر کیچ آؤٹ کراکر پویلین کی راہ دکھائی۔

فی الحال 49 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور آخری اوور میں دھونی زیادہ سے زیادہ رن لینے کی کوشش کریں گے۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ٹیم انڈیا کے 200 رن مکمل

ٹیم انڈیا نے 42 اوور کے بعد 5 وکٹ کے نقصان پر اسکور 200 رنوں کے پار پہنچا دیا ہے۔ کریز پر دھونی 25 جبکہ پانڈیا 24 رن بنا کر موجود ہیں۔

فی الحال 44 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور ہندوستانی ٹیم کا اسکور 214/5 ہے۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

کپتان وراٹ کوہلی بھی 72 رن بنا کر آؤٹ، 39 اوور کے بعد اسکور 184/5

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری ہندوستانی ٹیم نے 200 رن سے قبل ہی 5 وکٹ کھو دئے ہیں۔ پانچویں وکٹ کے طور پر کپتان وراٹ کوہلی 72 رن بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر متبادل کھلاڑی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ کے دوران 8 چوکے لگائے۔

فی الحال 40 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں جبکہ دوسرے بلے باز دھونی 18 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

کیدار جادھو کے طور پر ٹیم انڈیا کو چوتھا نقصان، 29 اوور میں اسکور 140

کیدار جادھو کے طور پر ٹیم انڈیا نے اپنا چوتھا وکٹ کھو دیا ہے۔ جادھو نے محض 7 رن کا تعاون کیا اور کیمر روچ کی گیند پر وکٹ کیپر شائی ہوپ نے انہیں کیچ کیا۔

فی الحال 30 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 148 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر دھونی میدان پر پہنچے ہیں اور 5 رن بنا چکے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 53 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

وجے شنکر 14 رن بنا کر آؤٹ، 28 اوور میں اسکور 135/3

ٹیم انڈیا نے اپنا تیسرا وکٹ وجے شنکر (14 رن) کے طور پر کھویا۔ انہیں 126 کے مجموعی اسکور پر کیمر روچ نے وکٹ کیپر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

فی الحال 28 اوور ختم ہونے کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کیدار جادھو میدان پر پہنچے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے 55 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ٹیم انڈیا کے 100 رن مکمل

راہل 48 رن بنا کر آؤٹ، 21 اوور میں اسکور 98/2

ٹیم انڈیا نے اپنا دوسرا وکٹ 98 رن کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ کے ایل راہل کو 48 کے نجی اسکور پر کپتان جیسن ہولڈر نے بولڈ کر کے پوہلین کی راہ دکھائی۔

فی الحال 21 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 98 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر وجے شنکر میدان پر پہنچے ہیں جبکہ کپتان ورارٹ کوہلی 30 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ٹیم انڈیا کو پہلا نقصان، 15 اوور کے بعد اسکور 67 رن

فی الحال 15 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رن ہے۔ کے ایل راہل 26 رن بنا کر جبکہ وراٹ کوہلی 21 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

عالمی کپ: ٹیم انڈیا کو پہلا نقصان، 10 اوور کے بعد اسکور 47 رن

روہت شرما کے جلد ہی 18 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی اننگ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہے۔ کے ایل راہل 20 رن بنا کر جبکہ وراٹ کوہلی 7 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا، روہت 18 رن بنا کر آؤٹ

ٹیم انڈیا نے 29 رن کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کے بطور اپنا پہلا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ کیمر روچ کی گیند پر انہیں وکٹ کیپر شائی ہوپ نے کیچ کیا۔

فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز کے ایل راہل 11 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی ٹیم ابھی تک ناقابل تسخیر رہی ہے اور اسی سلسلہ کو وہ اس میچ میں بھی برقرار رکھنا چاہے گی۔

ہندوستان نے ابھی تک کھیلے اپنے پانچ میں سے 4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا کے 9 پوائنٹس ہیں اور 10 ٹیموں کی فہرست میں وہ تیسرے مقام پر قابض ہے۔

دوسری طرف ویسٹ انڈیز کا یہ ساتواں میچ ہے، جن میں سے ایک میچ میں اسے جیت جبکہ چار میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ وینڈیز کے کھاتے میں 3 پوئنٹس ہیں اور فہرست میں وہ آٹھویں مقام پر موجود ہے۔

اس میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے سین لیوس کی جگہ سنیل امبریش اور ایشلے نرس کی جگہ فبئن ایلن کو موقع دیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، جسپریت بمراہ، یجویندر چہل، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر) کیدار جادھو، ہاردک پانڈیا، لوکیش راہل، محمد شامی، وجے شنکر، روہت شرما، کلدیپ یادو۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، سنیل امبریش، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، نکولس پورن، شمرون ہیٹ مائر، فبئن ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھامس۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 3:06 PM IST