دونوں سلامی بلے بازو کے ایل راہل اور روہت شرما کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹ سے کراری شکست دے دی ہے۔ سری لنکا نے ہندوستان کو 264 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے کسی بھی لمحہ سری لنکا کو کوئی موقہ نہیں دیا اور 43.3 اوور میں 265 رن بنا کر جیت لیا۔
ہندوستان کے لئے کے ایل راہل نے 118 گیندوں میں 111 رن بنائے۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا۔ جبکہ روہت شرما نے 94 گیندوں میں 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 103 رن بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی 34 رن بنا کر نابعد رہے۔
قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ بعد میں اینجلو میتھیوز نے سنچری (113) اسکور کر کے اننگ کو سنبھالا ۔ ادھر تھریمانے نے نصف سنچری (53) بنائی اور ٹیم کے اسکور کو 264 رن تک پہنچایا۔ ہندوستانی کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ حاصل کئے۔
سنچری اسکور کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
ٹیم انڈیا کو رشبھ پنت کے طور پر تیسرا نقصان ہوا، انہیں 4 کے نجی اسکور پر اسورو ادانا نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس لوٹا۔
فی الحال 42 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ٹیم انڈیا کا اسکور 253 رن ہے۔ وراٹ کوہلی 30 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ نئے بلے باز کےک طور پر ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں۔ اور جیت کے لئے ہندوستان کو 48 گیندوں میں 12 رن درکار ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
روہت شرما کے بعد سنچری اسکور رکنے والے ہندوستان کے دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل کے طور پر سری لنکا کو دوسری کامیابی حاصل ہوئی۔ راہل نے شاندار 111 رن بنائے اور لستھ ملنگا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کے پریرا کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین واپس لوٹے۔
فی الحال 41 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 244 رن ہے اور اسے جیت کے لئے 54 گیندوں میں 20 رن درکار ہیں۔ کریز پر وراٹ کوہلی 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر رشبھ پنت میدان پر پہنچے ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
ٹیم انڈیا نے 40 اوور ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 234 رن اسکور کر لئے ہیں اور اسے جیت کے لئے 60 گیندوں میں 31 درن درکر ہیں۔
روہت شرما کے طور پر 31 ویں اوور میں 189 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کا واحد وکٹ گرا۔ روہت نے شاندار سنچری اسکور کی اور 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 103 رن بنائے۔ ادھر کے ایل راہل بھی اپنی سنچری مکمل کر چکے ہیں اور 102 رن پر کھیل رہے ہیں۔ کریز پور موجود دوسرے بلے باز روہت شرما 24 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
ٹیم انڈیا نے 18.1 اوور میں اپنے 100 رن مکمل کئے۔ فی الحال 20 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 109 رن ہے۔
سلامی بلے باز روہت شرما 66 (9 چوکے اور دو چھکے) پر جبکہ کے ایل راہل 41 رن (4 چوکے) بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ہندوسان کو یہاں سے جیت کے لئے 30 اوور میں مزید 156 رن درکار ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
سری لنکا کی طرف سے رکھے گئے 265 رن کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 71 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 38 رن بنا کر جبکہ کے ایل راہل 32 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
سری لنکا کی طرف سے رکھے گئے 265 رن کے ہدف کے جواب میں ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور کے ایل راہل نے شاندار شروعات دلائی ہے۔
فی الحال 5 اوور کے ختم ہونے پر ٹیم انڈیا کا اسکور 39 رن ہے۔ روہت شرما 13 گیندوں میں 20 رن (5 چوکے) جبکہ کے ایل راہل 17 گیندوں میں 18 رن (3 چوکے) بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
لیڈز: سری لنکا نے ہیڈنگلے کے میدان پر جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری میچ میں ہندوستان کے سامنے 265 رن کا ہدف رکھا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شرعات بے حد خراب رہی لیکن تجربہ کار اینجلو میتھیوز نے بہترین سنچری کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 50 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 264 رنوں تک پہنچایا۔
میتھیوز نے 128 گیندوں کی اننگ میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رن بنائے۔ ان کے علاوہ لاہیرو تھریمانے نے 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 53 رن کی اننگ کھیلی۔
ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ حاصل کئے جبکہ بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
سری لنکا کو پانچواں نقصان لہیرو تھریمانے کے طور پر ہوا۔ وہ نصف سنچری (53 رن) اسکور کرنے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 43 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 215 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز 91 رن بنا کر جبکہ دھننجے ڈی سیلوا 10 رن بنا کر موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
چار وکٹ جلدی گر جانے کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں کی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور 100 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔
فی الحال 30 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رن ہے۔ اینجلو میتھیوز 41 رن بنا کر جبکہ تھریمانے 31 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
ٹاس جیت کے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے یکے بعد دیگرے 4 وکٹ گنوا دئے ہیں۔
سری لنکا کو اویسکا فرنانڈو کے طور پر چوتھا جھٹکا لگا۔ انہیں 20 کے نجی اسکور پر وکٹ کیپر دھونی نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا۔
قبل ازیں، تیسرے وکٹ کے طور پر کسل مینڈس آؤٹ ہوئے، انہوں نے محض 3 رنوں کا تعاون کیا اور انہیں دھونی نے رویندر جڈیجا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے لپکا۔
اس سے پہلے سلامی بلے باز کپتان دیمتھ (10 رن) کرونارتنے (18) کے طور پر پہلا اور کے پریرا کے طور پر دوسرا نقصان پہنچا۔ دونوں سلامی بلے بازوں کو جسپریت بمراہ نے اپنا شکار بنایا۔
فی الحال 12 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 55 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز اور لاہرو تھریمانے موجود ہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
لیڈز: سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ہیڈنگلے کے میدان پر ہندوستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم انڈیا نے اس میچ میں یجویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو اور محمد شامی کی جگہ رویندر جڈیجا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ادھر سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹیم نے جیفری وینڈرسے کی جگہ تھسارا پریرا کو موقع دیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اپنا آخری لیگ میچ کھیل رہی ہیں۔ ہندوستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو چکی ہے۔
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، رشبھ پنت، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشنور کمار، کلدیپ چہل، رویندر جڈیجا اور جسپریت بمراہ۔
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کسل پریرا (وکٹ کیپر)، اوسکا فرنانڈو، کسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، لاہرو تھیریمانے، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، کاسن رچیتھا اور لستھ ملنگا۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Jul 2019, 3:09 PM IST