راجستھان کی بیٹی سونیا مینا کا نام آج ملک کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اپنی پہلی کوشش میں، اس نے یو پی ایس سی امتحان میں 36 واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس آفیسر بننے کا خواب پورا کیا۔ سونیا مینا کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے جو سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔
Published: undefined
سونیا مینا، جو مدھیہ پردیش کیڈر میں گزشتہ دس سالوں سے خدمات انجام دے رہی ہیں، مافیا کے خلاف اپنی سخت کارروائی سے پورے ملک میں سرخیوں میں آگئی ہیں۔ مافیا ارجن سنگھ کے خلاف ان کی کارروائی نے مافیا کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ آج سونیا مینا کو’ مافیا کا کال‘ کہا جاتا ہے۔
Published: undefined
سونیا مینا کا موقف بہت سخت ہے۔ وہ ہمیشہ حق اور سچ کے کے لئے کھڑی ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مافیا کی دنیا کے لوگ ان سے بہت ڈرتے ہیں۔ لیکن سونیا مینا کبھی نہیں ڈرتی اور پوری لگن کے ساتھ اپنا کام کرتی ہے۔
Published: undefined
سونیا مینا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور نوجوانوں کو سیول سروسز کے امتحان کی تیاری کے لیے ٹپس دیتی رہتی ہیں۔ وہ نوجوانوں کو بتاتی ہیں کہ کس طرح محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
سونیا مینا نے ایس ڈی ایم، اے ڈی ایم اور ضلع پنچایت سی ای او جیسے اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے چھتر پور ضلع کے راج نگر میں ایس ڈی ایم، عمریا میں اے ڈی ایم اور ضلع پنچایت کی سی ای او کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس وقت وہ بھوپال کی وزارت میں کام کر رہی ہیں۔
Published: undefined
سونیا مینا ایک مثال ہیں کہ کس طرح ایک عورت عزم اور محنت سے کوئی بھی مقصد حاصل کر سکتی ہے۔ وہ نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہیں اور انھوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا