قومی خبریں

مبینہ تبدیلی مذہب: آئی اے ایس افتخار الدین رڈار پر، ایس آئی ٹی تشکیل

گزشتہ دنوں اے ٹی ایس نے معروف اسلامی اسکالر مولانا محمد کلیم صدیقی کو گرفتار کر کے مبینہ تبدیلی مذہب گروہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے اب آئی ایس افسر رڈار پر۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

لکھنؤ: اترپردیش میں مبینہ تبدیلی مذہب کے خلاف جاری حکومتی کاروائی کے دوران منگل کو ریاستی حکومت نے ایک سینئر آئی اے ایس افسر محمد افتخار الدین کے مبینہ تبدیلی مذہب گروپ سے تعلقات کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کو تشکیل دیا ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

سینئر آئی اے ایس افسر محمد افتحار الدین کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی کی ہدایت پر جانچ کے لئے منگل کو ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ سینئر آئی اے ایس افسر پر ہندوازم کے خلاف مہم چلانے کا الزام ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

اطلاعات کے مطابق ڈویژنل کمشنر کی رہائش گاہ سے مبینہ تبدیلی مذہب کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاروائی کی ہے۔ ان کی ہدایت پر پورے معاملے کی جانچ کے لئے تین رکنی ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایس آئی ٹی کو ہدایت دی ہے کہ سات دنوں کے اندر معاملے کی تحقیق کر کے اس کی رپورٹ حکومت کو روانہ کریں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ٹیم کی قیادت ڈی جی سی بی سی آئی ڈی جی ایل مینا کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ اے ڈی جی کانپور زون بھانو بھاسکر ممبر ہونگے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

محمد افتخار الدین لکھنؤ میں اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے چئیرمین کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ اس سے قبل کانپور میں لمبے عرصے تک رہ چکے ہیں۔ کانپور کے ڈویژنل کمشنر کے ساتھ وہ لیبر کمشنر بھی تھے۔ اس دوران ان کی سرکاری رہائش گاہ پر مبینہ تبدیلی مذہب کے واقعات رونما ہونے کے سلسلے میں ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

پورا معاملہ اس وقت سنگین ہوگیا جب محمد افتخار الدین سے وابستہ نصف درجن سے زیادہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ ان ویڈیوز کے بارے میں دعوی ہے کہ یہ تمام محمد افتخار الدین کے تعلق کو مبینہ تبدیل مذہب سے استوار کرتی ہیں اور شک ہے کہ افتخار الدین بھی اتر پردیش میں تبدیلی مذہب گروہ کا حصہ ہیں۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

محمد افتخارالدین سال 2014 سے 2017 تک کانپور کے ڈویژنل کمشنر تھے۔اور جب وہ کانپور کے ڈویژنل کمشنر تھے ان کی سرکاری رہائش گاہ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔وائر ل ویڈیوز میں افسر اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مذہب اسلام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔افسر کے رفیق تبدیلی مذہب کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔بی جی پی لیڈروں کے مطابق افسر کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر تبدیلی مذہب گروہ کے افراد اسلام کے فوائد کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

وائرل ویڈیو میں آئی اے ایس افسر خطیب بھی ہیں اور سامع بھی۔جس ویڈیو میں وہ سامع ہیں اس میں ایک خطیب تبدیل مذہب کے بارے میں تبادلہ خیال کررہا ہے اور وہ بیٹھے ہوئے ہیں اور غور سے سن رہے ہیں۔خطاب کرنے والے ہندوازم کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے تبدیلی مذہب پر آمادہ کررہا ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

ایک دوسری ویڈیو میں افتخار الدین ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور اسلامی کہانیاں پڑھ پڑھ کر سنا رہے ہی۔جس میں وہ اسلامی نظام اور اللہ کی وحدانیت کے تعلق سے باتیں کررہے ہیں۔ایک ویڈیو میں وہ مذہب اسلام کے بارے میں سابق نائب جمہوریہ حامد انصاری کی کتاب سے حوالہ دے رہے ہیں۔ایک دوسری ویڈیو میں خطیب اسلام قبول کرنے کے فوائد شمار کرارہے ہیں۔وہ کہہ رہے ہیں کہ بہنیں اور لڑکیاں اسلام میں جلائی نہیں جاتی ہیں۔وہ مزید کہہ رہے ہیں کہ اترپردیش کی شکل میں اللہ تعالی نے وہ سنٹر دیا ہے جہاں سے ملک اور بیرون ملک کام کرنا آسان ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

اب پورا معاملہ اڈیشنل کمشنر ایسٹ کانپور پولیس کمشنریٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔اترپریش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بھی اس معاملے کو پوری سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے اس معاملے میں تفیش کا حکم دیا ہے۔جس کے بعد کانپور کے پولیس کمشنر نے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔اور کانپور پولیس معاملے کی تفتیش کرے گی کہ آیا انٹر نیٹ پر وائرل ویڈیو سچ ہیں یا نہیں۔تحقیقات میں اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ آیا کانپور میں کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر تبدیلی مذہب کا کوئی واقعہ رونما ہوا بھی ہے یا نہیں۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اسی ہفتے کانپور اور اناؤ دورے کے دوران کچھ افراد نے انہیں اس تعلق سے آگاہ کیا تھا۔اور اب انہیں اس بار ے میں مزید اطلاعات مل رہی ہیں۔یہ ایک حساس معاملہ ہے اور ہم اس معاملے کہ تہہ میں جائیں گے اور حقیقت کا پتہ لگائیں گے۔اوراگر اس میں آئی اے ایس افسر سے متعلق کوئی چیز سامنے آتی ہے تو ہم ضرور کارروائی کریں گے۔ کانپور پولیس کمشنر اسیم ارون نے بتایا کہ سینئر آئی اے ایس افسر افتحارالدین کی متعدد ویڈیوز پولیس کی نوٹس میں آئی ہیں جن کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

کانپور بی جے پی ساؤتھ کے نائب صدر شیلندر ترپاٹھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے ایک آن لائن شکایت کی ہے۔شکایت میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے وافر ثبوت ہیں کہ سینئر آئی اے ایس محمد افتخار الدین ہندوازم کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کررہے ہیں۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں اترپردیش میں مبینہ تبدیلی مذہب کا معاملہ کافی گرم ہے۔گزشتہ دنوں اے ٹی ایس نے معروف اسلامی اسکالر مولانا محمد کلیم صدیقی کو گرفتار کر کے مبینہ تبدیلی مذہب گروہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سے پہلے اے ٹی ایس نے مولانا عمر گوتم اور دیگر کو گرفتار کیا تھا۔ ابھی تک یوپی پولیس مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کرچکی ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا دعوی کررہی ہے۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2021, 7:40 AM IST